متی 5 باب 44 آیت: ” لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ اپنے دشمنوں سے محبّت رکھو اور اپنے ستانے والوں کے لئے دعا کرو "۔
پاک کلام ہمارے لبوں کو نہ لڑنا سکھاتا ہے اور نہ ہی ہمارے ہاتھوں کو جنگ کرنے کی ہدایت دیتا ہے. انجیل مقدّس ہمیں پیار، محبّت، صبر اور برداشت کرنے کی تعلیم دیتی ہے. جو لوگ ہمارے ساتھ برا کرتے ہیں، پاک کلام نہ صرف ہمیں ان سے انتقام لینے سے منع کرتا ہے بلکہ ان کی سلامتی اور خیریت کے لئے دعا کرنے کا سبق بھی دیتا ہے. ہمیں اپنے دشمنوں کو پیار سے جواب دے کر ان کے سامنے ایک مثال پیش کرنی چاہیے نہ کہ تشدّد اور جہالت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے. ہم مسیحی ہیں اور ہمارا اولین فرض ہے کہ ہماری زندگی کے طور طریقے انجیل مقدّس کے عین مطابق ہونی چاہیے. صرف تب ہی ہم اپنے خدا کے نام سے بخشش پائینگے. آمین!