jcm-logo

میں اپنے شاندار خُدا کا شکر گزار ہوں

اے کامل خُداوند، میں ہر چیز کے لئے تیرا شکرادا کرنا چاہتا ہوں۔ تو نے مجھے یسوع مسیح دیا اور اب تو میری طرف ایسے دیکھتا ہے کہ جیسے میں مقدس ہوں۔ میں اپنے ذہن کو اِس کے گرد بند نہیں کرسکتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں گناہوں کے ساتھ کتنا داغدار ہوں۔ اے باپ، میں اِس قدرت کی خوبصورتی کے لئے تیرا شکرادا کرتا ہوں۔ میں سرسبز جنگلات کے لئے، جزیروں کے صاف شفاف پانی کے لئے، سورج کی گرمی اور روشنی کے لئے، چاند کے لئے اور جگمگاتے ہوئے تاروں کے لئے تیرا شکرادا کرتا ہوں جو تو نے خاص طور پر ہمارے لئے نکات میں رکھیں ہیں۔ تو بہت کامل اور متاثر کن رُعب والا ہے، اے باپ، میں تجھ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ آمین!

زبور 100 آیت 4: ” شُکر گزاری کرتے ہوئے اُسکے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہوئے اُسکی بارگاہوں میں داخل ہو۔ اُسکا شکر کرو اور اُسکے نام کو مُبارک کہو”۔

اِسی لئے آپ بھی خدا کی شکرگزاری کیا کریں تاکہ خدا آپ کو اپنی تمام برکات سے نوازے۔ یسوع مسیح کے نام میں مانگیں اور خدا آپ کی ضرور سُنے گا۔ صرف ایمان میں مضبوط رہیں اور مسیح پر قائم رہیں۔ مسیح کے پاک اور جلالی نام میں آمین!