متی 7 باب 15 آیت: ” جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطن میں پھاڑنے والے بھیڑیے ہیں "۔
آج کا پیغام ان جھوٹے نبیوں کے بارے میں ہے جن کا ذکر پاک کلام میں واضح طور پر کیا گیا ہے. ہم میں سے بہت سے کم اعتقاد لوگ ایسے نبیوں کو بڑھاوا دے کر انہیں مضبوط بنا دیتے ہیں. اور وہ ہماری زندگیوں میں گھس کر اپنی ڈھونگبازی سے ہمیں خدا کے نام پر لوٹتے ہیں. ایسے جھوٹے نبیوں کو پاک کلام میں بھیڑیے کہا گیا ہے. اور ان سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔
پیارے بہنوں اور بھائیوں ایسے شیطانوں سے محتاط رہیں، خود بھی بچیں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی ایسے مکار جھوٹے نبیوں سے بچائیں جو آپ کو جھوٹے خواب اور جھوٹی تعلیم دے کر پھسلاتے ہیں، آپ کی معصومیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور جنت کے رنگین خوابوں کی کہانیاں سنا کر آپ کو ورغلاتے ہیں. جان لیں کے ہمارا نجات دہندہ صرف ایک ہے اور وہ یسوع مسیح ہے جس نے ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر اپنی جان دے دی. یسوع ہی ہماری نجات اور ابدی زندگی کا ذریعہ ہے، اس کے سوا نہ کوئی تھا اور نہ ہی کبھی کوئی ہوگا. آمین