لوقا 6 باب 36 آیت: ” جیسا تمہارا بَاپ رحم دل ہے تم بھی رحم دل ہو "۔
آج کی یہ خوبصورت آیت ہمیں رحم دلی کا درس دیتی ہے. پاک کلام کہتا ہے کہ رحم دل ہو جیسے تمہارا خدا ہے. خدا بڑا مہربان اور رحم دل ہے. ہمیں بھی اس کی طرح اپنے دل میں ایک دوسرے پر رحم کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے. جب خدا قادرِمطلق ہو کر ہم جیسے گنہگاروں پر رحمت اور شفقت کا ہاتھ رکھ سکتا ہے تو ہم انسان کیوں نہیں رحم دل بن سکتے؟
ہمیں بھی اپنے خدا کی طرح رحم دل ہونا ہے. اسی طرح ہم اس کے فرزند کہلائیں گے. اپنے سے چھوٹوں پر شفقت اور بڑے بوڑھوں کے ساتھ رحم دل ہوں. آج کا کلام ہمیں اپنے دل کو بدلنے کی تعلیم دیتا ہے. اپنے سخت اور بے رحم دل کو رحم دل بنائیں. ضرورت مند اور غریبوں کا خیال رکھیں. اگر خدا کی رحمت آپ پر ہے تو آپ بھی اس خدا کے وسیلہ سے دوسروں پر رحم کریں. تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے نام میں جلال پائیں. کیونکہ جب آپ رحم کریں گے تو خدا بھی آپ پر رحم کرے گا۔ خدا آپ سب کو برکت دے۔ آمین!