1 پطرس 3 باب 9 سے 10 آیت: ” بدِی کے عِوض بدِی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو بلکہ اس کے برعکس برکت چاہو کیوںکہ تم برکت کے وارث ہونے کے لئے بلائے گئے ہو. چنانچہ جو کوئی زندگی سے خوش ہونا اور اچھے دن دیکھنا چاہے وہ زبان کو بدِی سے اور ہونٹوں کو مکّر کی بات کہنے سے باز رکھے "۔
آج کا کلام ہمیں بدلہ نہ لینے اور برائی سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہے. پاک کلام کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ ہم اپنے ساتھ ہوئی برائی کا بدلہ برائی سے لیں. پاک کلام کہتا ہے کہ برائی کے بدلے برائی نہ کرو، اگر کوئی آپ کے ساتھ بدی کی نیت سے برا کرے تو اسے خدا کے حال پر چھوڑ دو نہ کہ اس سے بدلہ لے کر آپ بھی بدکار بنو. ایمان رکھو کہ آپ کا بدلہ خدا لے گا۔
اگر کوئی گالی دے تو لازم نہیں کہ آپ بھی بدلے میں گالی کا جواب گالی سے دیں. خاموش رہیں اور سب خدا پر چھوڑ دیں. آپ مسیحی ہیں اور مسیح یسوع نے ہمیں جو تعلیم دی ہے ہمیں اس کے مطابق چلنا چاہیے. پاک کلام کہتا ہے کہ اگر زندگی میں خوشی اور اچھے دن دیکھنا چاہتے ہو تو اپنی زبان کو گالی گلوچ، جھوٹ، فریب اور بدی جیسی باتوں سے پاک رکھو. اپنی زبان کو پاک رکھنے سے خدا ہمیں پیار کرتا ہے اور اپنی برکتوں سے مالامال کرتا ہے. آمین!