jcm-logo

اپنے قلم کو آواز دیجئے

کیا آپ کے اردگرد ایسا کچھ ہو رہا ہے جس کو آپ سمجھتے ہیں کہ روشنی میں لایا جانا چائیے؟ کیا آپ کو فکر ہے کہ آپ کا معاشرہ کس جانب جا رہا ہے ؟ کیا آپ سوچتے ہیں کہ آپکی قلم کی طاقت تبدیلی لا سکتی ہے اور معاشرے کو بدل سکتی ہے

تو آپ کیوں نہیں قلم اٹھاتے اور ہمیں لکھتے؟  ہم آپ کے دل کی باتیں اور جو کچھ آپ کے دل میں ہے جان کر خوش ہوں گے. ” اظہار رائے کی آزادی ” انسانی حقوق کا بہت قمیتی حصہ ہے اور کوئی بھی آئین یا قانون اس سے انکار نہیں کر سکتا. اپنی آواز کو مظلوم مت ہونے دیجئے

 ہم آپکی تحریروں کو اپنی ویب سائٹ پر نشر کریں گے. اپنے خیالات ، اپنی سوچ ، آپ کیا محسوس کرتے ہیں اور آپ کا کیا ایمان ہے , یہ سب اپنے قلم کے ضرئے ہمیں بتائیے. ہم آپ کی آواز پوری دنیا تک پہنچایں گے. ہماری منسٹری کے ذریعے اپنے آپ کو ظاہر کیجئے.  لیکن اس بات کا خیال ضرور رکھیے گا جیسا کہ قلام مے بھی لکھا ہے

امثال ٦ باب ١٦ : ١٩ آیت  : چھ چیزیں جن سے خدا کو نفرت ہے بلکہ سات چیزیں جن سے اسے کراہت ہے. اونچی آنکھیں ، جھوٹی زبان ، بےگناہ کا خون بہانے والے ہاتھ ، برے منصوبے باندھنے والا دل ، شرارت کے لیے تیز رو پاؤں ، جھوٹا گواہ جو دروغ گوئی کرتا ہے اور جو بھائیوں میں مفاق ڈالتا ہے

اپنے ذہن میں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ہمیں صرف وہ معلومات دیں  جو حقیقت پر مبنی ہوں تاکہ ہم خدا کے لیے نفرت کا باعث ثابت نہ ہوں. ہم مکمل طور پر آپ کی حفاظت کے فکرمند ہیں. اسی وجہ سے ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا نام صرف  تب ہی نشر ہو گا جب آپ چاہیں گے. جیسا آپ کو بہتر لگے گا  ہم آپ کی تحریریں  آپ کی شناخت کے ساتھ یا آپ کی شناخت کہ بغیر نشر کریں گے

مزید معلومات کے لئے ہم سے ہماری ای میل کے ذرئیے رابطہ کیجئے

jesuschristformuslims@gmail.com