جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ سب کو خوش آمدید۔ آج جو سوال ہماری طرف آئیں ہیں وہ یہ ہیں کہ کیا گرجاگھر کو حفاظت کی ضرورت ہے؟ یا کیا گرجاگھر اہمیت رکھتا ہے؟ یا ایک مسیحی کے لئے گرجاگھر کی کیا اہمیت ہے؟ ایک بار مجھ سے ایک نوجوان نے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں گرجاگھر کیوں نہیں آتا کیونکہ گرجاگھر گنہگاروں سے بھرا ہوتا ہے اور میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن تم گرجاگھر میں آنا بند نہ کرو، ہم سب گنہگاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، گرجاگھر گنہگاروں سے بھرا ہوتا ہے اور تو تم بھی گرجاگھر میں کیوں نہیں آتے، گرجاگھر اُن لوگوں سے بھرا ہوتا ہے جو بیمار ہوتے ہیں، جو اپنے پورے بدن میں بیمار ہوتے ہیں۔
گرجاگھر گنہگاروں کے لئے ہے، گرجاگھر آپ اور میرے جیسے لوگوں کے لئے ہے، گِرجاگھر ایک مکمل جگہ نہیں ہے اِس میں بھی گنہگار لوگ ہوتے ہیں، اِس میں غالباً وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو گناہ میں ہوتے ہیں لیکن گرجاگھر ایک ہسپتال کی طرح ہے جہاں لوگ ٹھیک ہونے کے لئے آتے ہیں۔ گرجاگھر مسیح پر ایمان رکھنے والوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اِس کے ذریعے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ویسا ہی سوال مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا ایک مسیحی کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ وہ گِرجاگھر جائے؟ اور میں اِس پر یہ کہوں گا کہ ہاں گرجاگھر جانا ضروری ہے اور اگر ہم اُس سوال پر غور کریں تو وہ یہ تھا کہ کیا ایک مسیح جنت میں جا سکتا ہے اگر وہ گِرجاگھر نہیں جاتا؟ میں اِس پر کہوں گا ہاں، مجھے یقین ہے کہ آپ گرجاگھر جائے بغیر بھی جنت میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن آپ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اِس منیسٹری جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں کیا کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ہر سوال خُدا کے کلام پر آتا ہے۔ میں آپ کے ساتھ پاک کلام میں پڑھنا چاہوں گا کہ گرجاگھر میں جانا کیوں ضروری ہے اور کہ خُدا اِس کے بارے میں العبرانیین کے 10 باب 25 آیت میں کیا کہتا ہے:
”اور ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جیسا بعض لوگوں کا دستور ہے بلکہ ایک دوسرے کو نصیحت کریں اور جِس قدر اُس دِن کو نزدِیک ہوتے ہوُئے دیکھتے ہوں اُسی قدر ذیادہ کیا کرو”۔
دوسرے الفاظ میں اِس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اکٹھے نہ ہو پائیں تو اِس بات کو لے کر اپنی اُمید نہ ہاریں، یہ جانتے رہیں کہ آپ نے اپنا دل مسیح کو دیا ہے، اِس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ایک ساتھ جمع ہو جائیں جیسا بعض لوگوں کا دستور ہوتا ہے، تو ہار نہ مانیں، کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گرجاگھر میں نہیں آتے اور اگر آپ اپنے آپ کو کافی سالوں سے نجات میں سمجھ رہے ہیں اور اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ مجھے خُدا کے کلام کے بارے میں پتا ہے اِس لئے مجھے گرجاگھر جانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن خُدا کا کلام کہتا ہے کہ تم اُمید نہ ہارو کیونکہ بہت جلد یسوع آنے والا ہے، تو کیوں نہ ہم اکٹھے ہوں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں کہ خُدا کا کلام کیا کہتا ہے، وہ یہ کہتا ہے کہ اکٹھے نہ ہونے کی عادت نہ اختیار کرو، ہم سب ایمان میں ایک ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر اِس معاشرے میں اور اِس دُنیا میں جہاں پر ہم الگ الگ ہوتے ہیں اور بہت دفعہ آپ ایسی جگہ پر ہوتے ہیں جہاں پر مسیحیت زیادہ مشہور نہیں ہوتی۔
اگر آپ کو گِرجاگھر ملتا ہے تو گِرجاگھر میں جائیں، اگر نہیں ملتا تو آپ اِس منیسٹری جیسس کرائیسٹ فار مسلم یا پھر دوسرے گرجاگھر جو بائبل پر ایمان رکھتے ہیں اُن کے ذریعے خُداوند کے ساتھ اپنے سفر کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ خُدا نہیں چاہتا کہ آپ اپنے سفر میں اکیلے ہوں جس میں آپ مسیح کے ساتھ چل رہے ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ گِرجاگھر میں شامل ہوں، اِس لئے نہیں کہ میں نے کہا ہے بلکہ اِس لئے کہ یہ خُدا کا کلام ہے کہ گرجاگھر میں شامل ہوں اور اپنے آپ کو دوسروں سے الگ نہ کریں۔ آپ اِس میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہم اِس میں آپ کے ساتھ ہیں۔
اگر مسیح کے ساتھ چلنے کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہے تواِس بارے میں ہمیں جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آزادی سے لکھ کر بھیجیں اور خُدا کواپنے دلوں پر حکومت کرنے دیں اور دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ بھی آپ کے ساتھ آئیں اور گِرجاگھر میں اکٹھے داخل ہوں، خُداوند پر ایمان رکھیں، مل کر دُعا کریں اور دیکھیں کہ خُدا آپ کی زندگی میں کیا کرتا ہے۔ جیسس کرائیسٹ فار مسلم کو پڑھنے کا شکریہ۔ خُداوند آپ کو برکت دے۔