ایک ہفتہ پہلے ایک چھوٹا بچہ میرے اسکول آیا۔ میں نے اور میرے جماعت کے دوستوں نے اُس کے بارے میں بُرا بھلا کہا بغیر جانے کہ وہ کن چیزوں سے گزرا ہے۔ اگلے دن اُس لڑکے نے ہمیں اپنی کہانی سُنائی اور تب ہم نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں یہ جانے بغیر کہ وہ کن چیزوں سے گزر رہا ہے اُس کے بارے میں بُرے الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کوئی بھی اِس دُنیا میں مکمل شخص نہیں ہے۔ اِس بات کا اختیار صرف خدا کے پاس ہے کہ وہ ہمارے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ ہم اِنسانوں کو اِس بات کا اختیار نہیں ہے کہ ہم کسی کے بارے میں سوچے سمجھے بغیر اور بغیر جانے خود سے بُرائی کریں۔ خدا کو اِس عمل سے سخت نفرت ہے۔ اِس لئے کسی کی عیب جوئی نہ کریں۔
متّی 7 باب 1 آیت: "عیب جوئی نہ کرو کہ تُمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے”۔
خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت اور پاک اور مقدس نام میں آمین۔ یسوع مسیح کی جے ہو!