jcm-logo

بیماری کے وقت کی دُعا

اے خُداوند یسوع مسیح، تو اِس دُنیا میں آیا تا کہ ہماری بیماریوں کو شفاء دے اور ہماری پریشانیوں کو ختم کرے۔ تو نے سب کو شفاء دی اور تو نے اُن لوگوں کو آرام بخشاء جو ضرورت مندہ اور تکلیف میں تھے۔ تو ہی ہمارا بنانے والا ہے اور تو ہی ہمیں تمام مشکلات سے نکالنے والا ہے۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں اِن تمام مشکلات سے نکال تاکہ ہم خدا کی راہ پر چلتے رہیں۔ ہماری زندگی کو بدل اور ہمیں اپنی راہ پر لے کر آ تاکہ ہم تیری ہی ستائش کریں۔ ہم اِس بیِماری کے وقت میں تیرے حضور حاضر ہوتے ہوئے یہ التجہ کرتے ہیں کہ تو ہمارے جسم میں طاقت، روح کا حوصلہ اور تکلیف میں صبر کرنے کی قوت دے۔

ہم اپنے آپ کو تیری صلیب پر اور تیری تکلیف میں شامل کرتے ہیں تا کہ ہم اُن کے ذریعے اپنا صبر اور اُمید حاصل کر سکیں۔ اگر اِس میں تیری رضا ہے تو مجھے صحت یاب کر دے تا کہ میں تیرے احترام اور جلال اور تمام انسانیت کی نجات کے لئے کام کروں۔ خداوند آپ سب کو برکت دے اور آپ کو تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آمین!