jcm-logo

آج کا پیغام – دعا یا دکھاوا

آج کا پیغام – دعا یا دکھاوا

متی 6 باب 7 آیت: ” اور دعا کرتے وقت غیر قوموں کے لوگوں کی طرح بک بک نہ کرو کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بہت بولنے کے سبب سے ہماری سنی جائے گی "۔

کلام مقدّس میں کہیں بھی نہیں کہا گیا ہے کہ چیخ چیخ کر دعا کرو. دعا جتنی عاجزی اور سادگی سے کی جائے گی اتنی ہی خدا کے نزدیک قابل قبول ہوگی. کیا بہت دکھاوا کرنے سے ہماری دعا جلدی سنی جائے گی؟ بلکل بھی نہیں. دکھاوے کے طور پر دعا کرنے والوں کو ریاکار اور ناپسند کہا گیا ہے. اس لئے کلام مقدّس کے مطابق خاموشی اور پوشیدگی میں اپنے خدا کے لئے دعا کیجئے نہ کہ دنیا کو دکھانے کے لئے. آمین!