متی 6 باب 20 آیت: ” بلکہ اپنے لئے آسمان پر مال جمع کرو جہاں نہ کیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں "۔
مسیحی ہونے کا مطلب یسوع کی بتائی تعلیمات پر عمل کرنا ہے نہ کہ صرف اپنے آپ کو مسیحی کہنا کیونکہ آپ کی پیدائش ایک مسیحی خاندان میں ہوئی تھی. ہم دنیاوی زندگی اور رشتوں کو اتنی اہمیت دیتے ہیں کہ اپنی آخرت اور نجات کی ضرورت کو ہی بھول جاتے ہیں. ہماری نجات صرف خداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے ہے. اس کے خون کی قیمت پر ہمیں گناہوں سے آزادی ملی. پھر بھی ہم بار بار فانی رشتوں اور فانی چیزوں کے لئے اسے نظرانداز کرتے ہیں، ہم نے جس کے نام سے بخشے جانا ہے اسی کی محبّت کو ٹھوکر مارتے ہیں. یہ رشتے ناطے، دنیاوی چمک دمک، رنگ و دولت سب محظ ایک وہم ہیں حقیقت نہیں، آج ہے کل نہیں. میرے عزیزوں اور کم اعتقاد لوگوں، مسیح میں مضبوط ہوں، وہ ہی ہماری چٹان اور نجات دہندہ ہے. دنیا کے لئے اسے نہ ٹھکراؤ، اس کی طرف ایک ہاتھ بڑھاؤ اور پھر دیکھو کیسے وہ تمہیں اپنے پروں میں چھپا کر ہمیشہ محفوظ رکھے گا. آمین!