jcm-logo

اسلامی ممالک میں مسیحیوں کی زندگی – ایک خوبصورت احساس یا ڈراؤنا خواب؟

Jesus Christ for Muslims - Christian persecution in Islamic nations

اسلامی ممالک میں مسیحیوں کی زندگی – ایک خوبصورت احساس یا ڈراؤنا خواب؟

زندگی پانا ایک خوبصورت احساس ہے. یہ خدا کا دیا ایک حسِین تحفہ ہے لیکن یہ احساس ایک ڈراؤنا خواب بن جاتا ہے جب ہم مسیح بن کر کسی اسلامی ملک میں پیدا ہوتے ہیں. یہ احساس کبھی نہ ختم ہونے والی سزا بن جاتا ہے جب آپ کوکسی اسلامی ملک میں گُھٹ گُھٹ کر سانس لینے کے لیے مجبور ہونا پڑتا ہے. یہ احساس کبھی نہ بھرنے والا زخم بن جاتا ہے جب ہر پل آپ کو بےعزت کِیا جاتا ہے، تعصب کا شکار بنایا جاتا ہے اور زندہ جلا دیا جانے کے ڈر سے آپ تل تل روز مرتے ہیں۔

کبھی کبھی میں اپنے آپ سے سوال کرتی ہوں کہ کیوں یسوع کے پیروکارو کو ِاس طرح ذہنی اور جسمانی تشدد کا شکار بنایا جاتا ہے؟ کیوں ہم سے اور ہمارے خدا کے نام سے اتنی نفرت کی جاتی ہے؟ پھر ایک کہاوت یاد آتی ہے. جھوٹ ہمیشہ سچ کو دبانے کی، خاموش کرنے کی اور اُسے کچلنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے. یہ کہاوت مجھے سمجھاتی ہے کہ اپنے جھوٹ کو زندہ رکھنے کے لیے وہ لوگ ہمارے سچ کو ڈراتے ہیں، دھمکاتے ہیں اور اُسے معزور کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں. لیکن ہمارے خدا یسوع المسیح کی محبت اتنی مضبوط اور شدّت سے بھرپور ہے کہ کوئی بھی ظُلم، توہین، حکارت بھری نظریں، تشدد اور یہاں تک کہ موت بھی ہمارے سچ کے قدموں کو لڑکھڑانے نہیں دے سکتی۔

ہاں یہ سچ ہے کہ تکلیف سے درد ہوتا ہے، درد سے چیخ نکلتی ہے اور شیطان ہمیں ورگلانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہم اپنے پیارے خدا یسوع المسیح کی محبت کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار رہیں گے. کیونکہ اِن قربانیوں کا اجر ہمیں اپنے خدا سے ابدی زندگی میں ملے گا۔

ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم مسیح تھے، ہیں اور رہینگے. ہلیلویا!

متی 12-5:11 "لوگ میری پیروی کرنے کی وجہ سے تمہارا مذاق اُڑائینگے اور ظلم و زیادتی کریں گے اور تم پر غلط اور جھوٹی باتوں کے الزام لگائینگے، تو تم قابل مبارک باد ہو گے۔ خوشی کرنا اور شادماں ہونا اس لئے کہ جنت میں تم اسکا بڑا بدلہ پاؤگے۔ کیونکہ تم سے پہلے گزرے ہوئے نبیوں کے ساتھ بھی لوگ ایسا ہی سلوک کیا کرتے تھے”۔

شبنم گل
سیالکوٹ – پاکستان