jcm-logo

مفت پایا مفت دینا

مفت پایا مفت دینا - جھوٹے پادریوں کی اصلیت کو جاننا - جھوٹے نبیوں سے بچنا

متی 10 باب 8 سے 9 آیت: ” بیماروں کو اچھا کرنا، مردوں کو جلانا، کوڑیوں کو پاک صاف کرنا، بدروحوں کو نکالنا تم نے مفت پایا مفت دینا. نہ سونا اپنی کمربند میں رکھنا نہ چاندی نہ پیسے”۔

اس حوالے میں انجیل مقدس ہمیں بتاتی ہے کہ آج کل کے لوگ خدا کے کام صرف پیسہ کمانے کی غرض سے کرتے ہیں. آج کل جھوٹے پادری صرف چندہ اکھٹے کرنے کے لالچ میں لوگوں کے گھروں میں جاتے ہیں جب کہ وہ لوگوں کو کلام کی سچائی نہیں بتاتے اور نہ ہی لوگوں کو توبہ کی طرف مائل کرتے ہیں کیونکہ یہ جھوٹے استاد ہیں اور ایسوں کو کلام میں کتے کہا گیا ہے. کیونکہ یہ لوگ صرف پیسے کے لیے رٹی رٹائی دعا کر کے اپنے ذاتی نفح کا لالچ کرتے ہیں اور لوگوں کے گھروں میں جا کر صرف پیسے کی امید کرتے ہیں. انجیل نے ہمیں ایسے لوگوں سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپیوں 3 باب 2 آیت: ” کتوں سے خبردار رہو، بدکاروں سے خبردار رہو، کٹوانے والوں سے خبردار رہو”۔

اس آیت میں خدا ہمیں جھوٹے استادوں سے یعنی بدکاروں سے خبردار رہنے کا حکم دیتا ہے. تاکہ ہم مسیحی جھوٹے پادریوں کی اصلیت کو جان سکیں۔