” جُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔ اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کو پہچان لو گے۔ کیا جھاڑِیوں سے انگُور یا اُوںٹ کٹاروں سے انجِیر توڑتے ہیں؟ اِسی طرح ہر ایک اچھّا درخت اچھّا پَھل لاتا ہے اور بُرا درخت بُرا پَھل لاتا ہے۔ اچھّا درخت بُرا پَھل نہیں لا سکتا نہ بُرا درخت اچھّا پَھل لا سکتا ہے۔ جو درخت اچھّا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔ پس اُن کے پَھلوں سے تُم اُن کو پہچان لو گے "۔