آئیے ہم بات کرتے ہیں کہ آپ کو یسوع کو کیوں اپنانا ہے؟ یسوع کیوں ہماری ضرورت ہے؟ اِس کے متعلق میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یسوع آپ کا اور میرا بنانے والا ہے۔ اِسی لیے یسوع سب طرح کے کام کرنے کی قوت اور قدرت رکھتا ہے۔ اگر ہم میں ایسی خوبی نہیں ہے تو یسوع اُس کو پورا کر سکتا ہے۔ اِس لیے یسوع کی سب کو ضرورت ہے کیونکہ وہ بِگڑے ہوؤں کو ٹھیک کر لیتا ہے، وہ بیماروں کو شِفاء دیتا ہے، وہ اندھوں کی آنکھیں کھول لیتا ہے اور وہ گُناہ معاف کر کے ہمیں پاک صاف بھی کر لیتا ہے۔ اِس لیے یسوع ہر انسان کی ضرورت ہے۔ یسوع مسیح نے انجیل مقدس میں اپنے خدا ہونے کا ذِکَر ایک یا دو بار کیا ہے لیکن اِس سے پیشتر یسعیاہ نبی نے اُن سے 700 سال پہلے یہ پیشینگوئی دی تھی کہ وہ عجیب ہے، مُشیر ہے، خداِ قادر ہے، اَبدِیَت کا باپ اور سلامتی کا شہزادہ ہے اور اَبَد تک اُسی کی بادشاہی ہے، سلطنت اُس کے کَندھے پر ہو گی جِس کا اِختتام نہیں ہے۔
تو پھر انجیلِ مقدس میں جب یسوع مسیح آ گئے ہیں تو جو اِتنی بڑی نجات ہے جِس کے بارے میں فرشتوں نے یہ کہا ہے کہ تمہارا منجّی آ گیا ہے یعنی نجات دینے والا آگیا ہے بیت الحم میں تو منجّیِ صرف خدا ہو سکتا ہے، رہائی دینے والا صرف خدا ہو سکتا ہے کیونکہ گُناہوں سے اور موت سے رہائی اور خلاصی کوئی نہیں دے سکتا۔ پھر رسولوں نے ایک دفع سوال کیا، فلپیوں یہ کہتا ہے کہ ” تو ہمیں باپ کو دِکھا تو ہمارے لیے یہی کافی ہے تو یسوع نے کہا اِتنی دیر تک میں تمہارے ساتھ ہوں تُم نے ابھی تک نہیں جانا کہ جِس نے مجھے دیکھا ہے اُس نے باپ کو دیکھا ہے”۔ یسوع نے اپنے کاموں سے، معجزات سے اور پانی پہ چل کر اور طوفانوں کو روک کر یہ ثابِت کیا کہ میں خدا ہوں۔ باغِ گیتسیمنی جب سردار اور فقیوں کا بہت بڑا گروہ یسوع کو پکڑنے کے لئے رات کو آئے تو یسوع سے سوال کرتے ہیں کہ ” یسوع مسیح ناصری وہ کیا تُم ہی ہو؟ ” تو یسوع نے صرف یہی کہا ” ہاں، میں ہی ہوں "۔
تو وہ جِتنے لوگ تھے پیچھے گِر گئے تھے۔ تو یسوع فِلِپ سے یہ کہتا ہے یوحنا 14 باب 6 آیت میں کہ: ” راہ، حق اور زندگی میں ہوں "۔ یہ بات کوئی نہیں کر سکتا سوائے خدا کی ذات کے۔ دوستو آپ اب مُجھ سے یہ سوال کریں گے کہ یسوع کیسے نجات دے سکتا ہے۔ یسوع کے الفاظ میں آپ کو سُنا دیتا ہوں جو مقدس پال رسول کے منہ سے یسوع نے نکلوائے وہ کلام میں لکھے ہوئے ہیں کہ اگر تُو یسوع کے خدا ہونے کا اِقرار کرے، اور اِس اِقرار کے لیے آپ کا منہ اِستعمال ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ اِقرار کسی انسان کو سُنانا ضروری نہیں ہے لیکن شیطان کا سُننا ضروری ہے”۔ کیونکہ آپ جب بولیں گے تو شیطان سُنتا ہے کہ ” یسوع ہی صرف مجھے نجات دے سکتا ہے ” تو یسوع پر ایمان لانے سے اِنسان نجات پا سکتا ہے۔ یہ کام اِتنا آسان ہے کہ اِس کے لئے آپ کو کوئی خرچا کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
اِس کے ساتھ میں نجات کے متعلق ایک اور بات شامل کروں گا کہ بنانے والے کے ہاتھ میں اُس کی کاریگَری اور اُس کی صنعت رہتی ہے کیونکہ اُس نے بنایا ہے، اُسے پتا ہے کہ کہاں پر اِس کا نقصان ہے اور کہاں پر اُس کا مسئلہ ہے۔ تو اب تبدیلی کی ضرورت ہے، جسے یسوع کے بغیر کوئی بھی ٹھیک نہیں کر سکے گا کیونکہ خالق اور مالِک وہ ہے، زمین پر بھیجنے والا وہی ہے کیونکہ ہمیں بادشاہی کی طرف پھر سے یہ دعوت دی گئی ہے اور بادشاہی کے لیے کوئی دعوت نہیں دیتا کیونکہ مُلکوں میں بادشاہ ایک ہی ہوتا ہے لیکن یسوع ہر ایک کو بُلاتا ہے کہ تُم بادشاہی کے وارِث اور شہری بن جاؤ اور یسوع کے بغیر نجات نہیں ہے کیونکہ بنانے والا آپ جانتے ہیں کہ ایک ہی ہے اور وہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کون ہے، وہ یسوع ہے۔ اُس کے ہاتھ میں آ کر آپ پھر اُس کے قابل اور اپنی زندگی کو بہتر اور اُس کے لائق بنا سکتے ہیں اور آپ کو ایسی دعوت کوئی بھی نہیں دے سکتا جیسے یسوع دے رہا ہے۔ ” آؤ بوجھ سے تھکے ماندھے لوگو، سب میرے پاس آؤ، میں تمہیں آرام دوں گا ” تو یہ آرام حاصل کرنے کے لیے یسوع کے پاس آنا ضروری ہے۔