jcm-logo

مچھلی کے پیٹ میں یوناہ نبی کی دعا

تب یوناہ نے مچھلی کے پیٹ میں خداوند اپنے خدا سے یہ دعا کی

میں نے اپنی مصیبت میں خداوند سے دعا کی اور اس نے میری سنی – میں نے پاتال کی تہ سے دہائی دی – تو نے میری فریاد سنی – تو نے مجھے گہرے سمندر کی تہ میں پھینک دیا اور سیلاب نے مجھے گھیر لیا – تیری سب موجیں اور لہریں مجھ پر سے گزر گئیں اور میں سمجھا کے تیرے حضور سے دور ہو گیا ہوں لیکن میں پھر تیری مقدّس ہیکل کو دیکھونگا – سیلاب نے میری جان کا محاصرہ کیا – سمندر میری چاروں طرف تھا – بحری نبات میرے سر پر لپٹ گئی – میں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا – زمین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بند ہو گئے – تو بھی اے خداوند میرے خدا تو نے میری جان پاتال سے بچائی – جب میرا دل بیتاب ہوا تو میں نے خداوند کو یاد کیا اور میری دعا تیری مقدّس ہیکل میں تیرے حضور پہنچی – جو لوگ جھوٹھے معبودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محروم ہو جاتے ہیں – میں حمد کرتا ہوا تیرے حضور قربانی گزرانوںگا – میں اپنی نذریں ادا کرونگا – نجات خداوند کی طرف سے ہے

اور خداوند نے مچھلی کو حکم دیا اور اس نے یوناہ کو خشکی پر اگل دیا