زبور 105 آیت 1: ” خداوند کا شکر کرو، اس کے نام سے دعا کرو، قوموں میں اس کے کاموں کو بیان کرو "۔
خدا کے حضور اس کی دی ہوئی نعمتوں اور ایک ایک سانس کا شکر کرنا بہت ضروری ہے. ہمیں ہر لمحہ اس کے فضل و کرم کے لئے شکرگزار رہنا چاہیے. کھانے پینے کی نعمتوں سے لے کر، روزمرّہ کی زندگی کی نعمتوں سے لے کر، زندگی کے ہر لمحے میں مدد و حفاظت کے لئے اس کا شکرادا کرنا چاہیے. ہمارے لبوں سے نکلی ایک ایک شکرگزاری کی دعا ہمارے کامل ایمان اور اپنے خدا سے محبّت کی گواہی دیتی ہے. ہمارا فرض ہے کہ ہم غیر قوموں میں اس کی رحمتوں اور معجزوں کی گواہیاں پیش کریں کہ ہمارا خداوند یسوع مسیح یقیناً ہمارا اوراس پوری کائنات کا نجات دہندہ ہے اور ہمیں اپنی آخری سانس تک اس کے فضل و کرم کا شکرادا کرنا چاہیے۔ آمین!