jcm-logo

خداوند سے سہی وقت کے لئے دعا

اے خداوند، آج میں تقلیفوں سے گھرا ہوں، مجھے چاروں طرف دشمن نظر آتے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے کہ میرے لئے اب کوئی راستہ نہ بچا ہو لیکن مجھے اس بات پر یقین ہے کہ آپ اپنی مدد مجھے آسمان سے بھیجینگے- میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ آپ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہیں- اور میں اس بات پر بھی یقین رکھتا ہوں کہ آپ اپنی مدد مجھ تک سہی وقت پر پہنچائینگے کیونکہ صرف آپ کو سہی وقت کا علم ہوتا ہے-

ہم انسان ہوتے ہوئے ناشکرے اور بے صبرے ہو جاتے ہیں، آپ سے ناراضگی کا اظہر کرتے ہیں اور ہمارا لہجہ شکایتی ہو جاتا ہے، لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ خداوند کی طرف سے سہی وقت ہی ہماری مشکلوں سے آزادی کا بہترین وقت ہوتا ہے- خداوند تو پرندوں اور جانوروں سے بھی بے انتہا پیار کرتے ہیں، ان کو خراق اور چھت مہیا کرتے ہیں تو ہم تو پھر بھی انسان ہیں جو خداوند کی پسندیدہ مخلوق ہیں تو کیا وہ ہماری ضرورتوں کو پورا نہیں کرینگے!

چاہے میری مشکلوں کا دائرہ جتنا بھی بڑھتا جائے، چاہے دشمن مجھ سے جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو، مجھے اس بات کا بھروسہ ہے کہ میرا یسوع مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑیگا- مجھے یسوع کے انصاف اور یسوع کی مدد پر یقین ہے- مجھے یسوع کے وعدوں اور معجزوں پر یقین ہے کیونکہ یسوع معجزات کا زندہ خدا ہے جو اپنے روح ال قدّس کے ذریعے ہمیشہ ہماری حفاظت کرتا ہے، اور اگر ہم ایمان سے مانگیں تو سہی وقت پر ہمیں بڑی سے بڑی مشکل سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے، آمین