یعقوب 4 باب 8 آیت: ” خدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا "۔
آج کی یہ خوبصورت آیت ہمیں خدا سے محبت اور اس کے کلام سے لگن کی تعلیم دیتی ہے. ہمیں خدا کے نزدیک دو چیزیں لاتی ہیں. پہلا پاک کلام اور دوسرا دعا۔
پاک کلام ہمیں خدا کے بتائے راستوں پر چلنا سکھاتا ہے اور دعا ہمارا رابطہ ہمارے آسمانی باپ سے جوڑتی ہے. جب ہم خدا کے بتائے راستوں پر چلتے ہیں تو خدا خوش ہو کر ہمیں پیار کرتا ہے اور اس کا پیار ہمیں اس کے نزدیک کرتا ہے. اور دعا ایک ایسا عمل ہے، ایک ایسا رابطہ ہے جو ہمیں اپنے خالق سے جوڑتا ہے. خوشی ہو تو دعا میں اس کا شکرادا کریں. اگر کسی مصیبت میں ہوں تو اسے سچے دل سے پکاریں اور وہ جلالی باپ آپ کو بچائے گا. ہم جتنا اس سے دور جائیں گے اتنا ہم شیطان کے جال میں پھنستے جائیں گے۔
جب ہم خدا کے قریب جائیں گے تب ہی تو وہ ہمارا نگہبان بنے گا. ہمیں ہر بری آفت و مصیبت سے بچائے گا. خدا ایسا مہربان خدا ہے کہ ہم اس سے جتنا پیار کریں گے اور جتنا اس کے نزدیک جائیں گے وہ اتنا ہی ہمیں اپنے قریب تر کرے گا، ہمیں اپنے قوی بازو میں چھپا کر رکھے گا. پیارے مسیحی بہن بھائیوں یہ جان لیجئے کہ خدا کی محبت بے مثال ہے. وہ ہر حال میں ہمیں قبول کرتا اور سمبھالتا ہے. جتنا ہم اس کے قریب جائیں وہ اتنا ہمارے قریب آتا ہے. آمین!