jcm-logo

آج کا پیغام – خدا سے سیکھنا اور اس کی مرضی پر چلنا

آج کا پیغام - خدا سے سیکھنا اور اس کی مرضی پر چلنا - خدا سے سچا پیار

زبور 143 آیت 10: ” مجھے سکھا کہ تیری مرضی پر چلوں اس لئے کہ تو میرا خدا ہے "۔

یہ آیت داؤد نبی کی کتاب سے لی گئی ہے جس میں داؤد نبی کہتے ہیں کہ اے خداوند مجھے سکھا کہ تیری مرضی کے مطابق چلوں. داؤد نبی خدا سے بےانتہا محبت اور اس کی ستائش کرتے تھے. انہوں نے خدا سے کہا کہ مجھے سکھا یعنی مجھے اس قابل بنا کہ تیرے بتائے راستوں پر چلوں۔

آج کا کلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہمیں بھی خدا کے بتائے اور سکھائے راستے پر چلنا ہے. اگر ہم خدا سے سچا پیار کرتے ہیں تو ہمیں بھی خدا سے کہنا ہے کہ ہمیں اس قابل بنا کہ ہم تیری مرضی کے مطابق چلیں. اُس کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُسے اپنا خدا جانتے ہوئے اُس کی عبادت کریں۔ خدا ہمارا محافظ ہے اور صرف وہ ہی ہے جو ہماری تمام مشکلات کو دور کر سکتا ہے۔ اس لئے کہ وہ ہمارا خالق ہمیں پیدا کرنے والا ہمارا خدا ہے. اگر خدا کا کرم والا ہاتھ ہم پر ہو تو ہمیں کسی چیز کی کمی نہ ہو گی. خدا آپ سب کو برکت دے اور آپ کی زندگی کی تمام مصیبتوں کو دور کرے۔ آمین!