مسیح میں تمام بہن بھائیوں کو میرا سلام قبول ہو۔ آج ہم خُدا کے پاک کلام میں سے پڑھیں گے:
یوحنا 10 باب 11 آیت: ” اچھا چرواہا میں ہُوں۔ اچھّا چرواہا بھیڑوں کے لئے اپنی جان دیتا ہے ”۔
بہن بھائیوں میں آپ کو یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم خُدا کی کھوئی ہوئی بھیڑیں ہیں۔ ہم اِس دُنیا میں اِس کی رونقوں میں کھو چکیں ہیں۔ ہمارا یسُوع ہمارا اچھا چرواہا ہے۔ وہ ہم لوگوں کے لئے ہی آیا ہے۔ وہ اِس دُنیا میں ہمارے لئے ہی آیا ہے۔ اُسی نے ہمیں گھیرنا ہے اور ہم نے اُسی کے پاس ہی جانا ہے۔ یاد رکھیں کہ خدا آپ سے محبت کرتا ہے اور وہ ہی آپ کا محافظ ہے۔ یسوع سے محبت کریں کیونکہ وہ بھی ہم سے بے اِنتہا محبت کرتا ہے۔ ہم یسوع کی کلیسیا ہیں اور کلیسیا یسوع کا بدن ہے۔ اِس لئے ہمیں یسوع مسیح کی راہ پر چلنا ہے اور لوگوں کو یسوع مسیح کی تعلیم کے بارے میں بتانا ہے۔ ہم یسُوع کی کھوئی ہوئی بھیڑیں ہیں اور ہمارا یسُوع ایک دن ضرور ہمیں ڈھونڈ لے گا۔ اور ہمیں بھی اِس بات پر ایمان رکھنا چاہیے اور ایمان کو قائم رکھتے ہوئے اپنے یسُوع کے پاس واپس آجانا چاہیے۔ آمین