jcm-logo

عیب جوئی نہ کرو

مسیح میں سب کو خوش آمدید۔

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

متّی 7 باب 1 آیت: ” عیب جوئی نہ کرو کہ تمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے۔ کیونکہ جِس طرح تُم عیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی۔ اور جس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا ”۔

پاک کلام کے پڑھے اور سُنے جانے پر خُداوند کی خاص برکت ہو۔ پیارے مسیحی بہن بھائیوں آج کا کلام عیب جوئی کے بارے میں ہے۔ عیب جوئی کا مطلب ہے کسی کے پیٹھ پیچھے کسی کی بُرائی کرنا اور اُس کے خلاف منصوبے باندھنا۔ یہ سب کام خدا کو نہ پسند ہیں اور اِسی لئے خدا اپنے پاک کلام میں کہتا ہے کہ ایسی بُرائیوں سے دور رہیں اور اپنے ایمان کو ڈگمگانے نہ دیں۔ شیطان سے دوری اختیار کریں۔ خدا کے پاک کلام پر عمل کریں۔ تو پاک کلام ہمیں اِس حرکت سے منع کرتا ہے۔ پاک کلام ہمیں کہتا ہے کہ کسی کی عیب جوئی نہ کرو۔ سو ہمیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی اور ہمیں ایک اچھے اور سچے مسیحی بننا ہے۔ خدا آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آمین!

زارا قندیل