jcm-logo

کلام مقدس ہمیں بیویوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے؟

کلام مقدس ہمیں بیویوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے؟ - خدا کا حکم

کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل میں شوہروں کے لئے بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟ شوہروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے ساتھ محبت اور اُن کا حترام کریں اور ہم آپ کی اِس میں بائبل کے حوالے سے مدد کریں گے۔

افسیوں 5 باب 25 آیت: ” اَے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبت رکھو جیسے مسیح نے بھی کلیسیا سے محبت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے موت کے حوالے کر دیا "۔

اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو بھی اپنی بیویوں کے لئے زندگی میں قربانیاں دینی چاہیے۔ مسیح اپنی کلیسیا سے محبت رکھتے ہیں، جب سے کلیسیا اُن کو جانتی بھی نہیں تھی، ” جبکہ ہم گنہگار تھے تو مسیح ہماری خاطر مرے "۔ اُن کی محبت، ہماری اُن سے محبت کرنے پر اِنحصار نہیں کرتی، اُن کی محبت بے اِنتہا ہے۔ خدا کے حکم کے طور پر اپنی بیویوں سے محبت کریں اور اِسے خدا کی خدمت کرنا سمجھیں۔

افسیوں 5 باب 28 آیت: ” اِسی طرح شوہروں کو لازم ہے کہ اپنی بیویوں سے اپنے بدن کی مانند محبت رکھیں۔ جو اپنی بیوی سے محبت رکھتا ہے وہ اپنے آپ سے محبت رکھتا ہے”۔

ہمیں اپنی بیویوں کا پوری طرح سے خیال رکھنا چاہیے۔ اپنی بیوی کی تکلیف کو محسوس کریں، اُن کی بیماری میں اُن کا ساتھ دیں اور اُن کی خوشی میں خوشی منائیں جیسے کہ آپ اپنی زندگی میں سب کچھ کرتے ہیں۔

1 پطرس 3 باب 7 آیت: ” اے شوہرو! تُم بھی بِیویِوں کے ساتھ عقل مندی سے بسر کرو اور عورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عِزّت کرو اور یُوں سمجھو کہ ہم دونوں زندگی کی نعمت کے وارث ہیں تاکہ تمہاری دُعائیں رُک نہ جائیں "۔

بائبل کہتی ہے کہ اگر ہم اِس حکم کو نہیں مانیں گے تو ہماری دُعائیں قبول نہیں ہونگیں۔ ایک اچھا شوہر بننے کے لئے آپ وہ تمام عادات ختم کر دیں جو آپ کی بیوی کو پریشان کرتی ہیں۔ جب اُنہیں آپ کی ضرورت ہو تو اُن کے ساتھ رہیں۔ ہمیشہ اُن کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

کُلسّیوں 3 باب 19 آیت: ” اَے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبّت رکھّو اور اُن سے تلخ مِزاجی نہ کرو "۔

عورتیں بعض اوقات مردوں سے زیادہ حساس ہوتیں ہیں، تو یہ جانتے رہیں کہ آپ کے بُرے الفاظ، غصے والی نظر اور آواز اور بے صبری آپ کی بیوی کو کافی دُکھ پہنچا سکتی ہے۔ یاد رکھیں کہ وہ خدا کی طرف سے ایک اہم تحفہ آپ کو دیا گیا ہے اور ہمیشہ اُس کے شکرگزار رہیں۔

اِمثال 5 باب 18 سے 20 آیت: ” تیرا سوتا مُبارک ہو اور تو اپنی جوانی کی بیوی کے ساتھ شاد رہ۔ پیاری ہرنی اور دلفریب غزال کی مانند اُسکی چھاتیا تجھے ہر وقت آسودہ کریں اور اُسکی محبت تجھے ہمیشہ فریفتہ رکھے۔ اَے میرے بیٹے! تجھے بے یگانی عورت کیوں فریفتہ کرے اور تو غیر عورت سے کیوں ہم آغوش ہو؟ "۔

آدمی کو دوسری عورتوں کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیے جب اُس کے پاس بیوی ہے۔ شوہر کو اپنی بیوی سے محبت کرنی چاہیے۔ آپ اِس میں خدا کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اَمثال 31 باب 28 سے 29 آیت: ” اُسکے بیٹے اُٹھتے ہیں اور اُسے مبارک کہتے ہیں۔ اُسکا شوہر بھی اُسکی تعریف کرتا ہے۔ کہ بُہتیری بیٹیوں نے فضیلت دکھائی ہے لیکن تو سب پر سبقت لے گئی "۔

آپ اپنی بیوی کو اچھے الفاظوں سے بلائیں اور اُس کی تعریف کریں۔ کیونکہ وہ آپ کے لئے دُنیا کی تمام عورتوں سے بہتر ہے۔

العبرانیین 13 باب 4 آیت: ” بیاہ کرنا سب میں عزّت کی بات سمجھی جائے اور بستر بے داغ رہے کیونکہ خُدا حرامکاروں اور زانیوں کی عدالت کرے گا "۔

متّی 5 باب 28 آیت: ” لیکن میں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جس کسی نے بُری خواہش سے کسی عورت پر نگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چکا "۔

لوقا 12 باب 34 آیت: ” کیونکہ جہاں تُمہارا خزانہ ہے وہیں تمہارا دِل بھی لگا رہے گا "۔

اِس لئے ہمیں گناہ کو اپنا خزانہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ اِسے اپنے دِل تک نہ جانے دیں۔ اپنی آنکھوں اور دل کو پاک رکھو تاکہ آپ کی شادی کے بعد آپ اپنی بیوی کے ساتھ ایک اچھا تعلق رکھیں۔ اِس طرح آپ کی شادی کی زندگی بہت اچھی گزرے گی۔

اِمثال 18 باب 22 آیت: ” جس کو بیوی ملی اُس نے تحفہ پایا اور اُس پر خداوند کا فضل ہوا "۔

آپ یہ سوچیں کہ ایک بیوی کے بغیر آپ کی زندگی کتنی اکیلی ہو گی۔ آدم نا مکمل تھا تو خدا نے اُن کو بیوی دی۔ بیوی آپ کی زندگی کی ساتھی اور آپ کی روزمرہ کی دوست بھی ہوتی ہے۔ اِس کے لئے خدا کا شکر کریں اور اُس کے لئے روزانہ دُعا کریں۔

متّی 19 باب 5 آیت: ” اِس سبب سے مرد باپ سے اور ماں سے جُدا ہو کر اپنی بیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک جسم ہوں گے؟ "۔

اپنی شادی کی زندگی کو اچھا بنائیں اور ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ آپ کی بیوی سب سے اہم ہے۔ اپنی بیوی کے ساتھ وفادار رہیں۔ آمین!