اے خداوند میں شکرادا کرتا ہوں کہ تو نے یہ وقت بخشا کہ میں تیرا نام لے رہا ہوں۔ میں شکرادا کرتا ہوں آج کے سارے دن کے لئے جس میں تو نے ہماری حفاظت کی۔ اے خداوند میں تیرا شکرادا کرتا ہوں کہ تو نے میرے آج کے سارے مسائل اور مشکلات کو ہل کیا اور مجھے آج کی روٹی دی۔ اے خداوند جس طرح اب تک تو نے میری حفاظت کی آگے آنے والے وقت میں بھی میری حفاظت کر اور میرے اردگرد جو دشمن ہیں ان کے دلوں کو میرے لئے صاف کر، ان کو میرا دوست بنا اور مجھے ایسا بنا کہ میں اپنی روزمرہ کی زندگی میں کھانے، پینے، بولنے، چلنے اور بات کرنے سے تیرا بیٹا ہونے کی گواہی دے سکوں اور دُنیا کے سامنے ایک مسیحی مثال پیش کر سکوں۔ آمین!