اے خداوند میں ان لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں جو شادی جیسے پاک بندھن میں رہتے ہوئے زندگیاں گزار رہے ہیں۔ اے خداوند آپ ان کو صلح سے رہنے کی تربیت عطا فرمائیں۔ میاں بیوی سے وفاداری کرے اور اس کا خیال رکھے اور اس سے پیار کرے اور اسی طرح بیوی اپنے شوہر کی فرمابردار رہے اور وفادار رہے اور اس کی خدمت کرے۔ اور اس کے پیچھے چلے اور اپنے دل اور اپنی جان سے اپنے شوہر سے پیار کرے۔ ان میں کبھی جدائی نہ ہو کیونکہ تو نے کہا ہے:
افسیوں 5 باب 33 آیت: ” بہرحال تُم میں سے بھی ہر ایک اپنی بیوی سے اپنی مانند محبّت رکھّے اور بِیوی اِس بات کا خیال رکھّے کہ اپنے شَوہر سے ڈرتی رہے”۔ آمین!