jcm-logo

مقدس انجیل

مقدس انجیل - انجیل کے بارے میں علم - خداوند کے پاک کلام کی روشنی - سچے ایمان کی خوشخبری

سینٹ پال رسول نے انجیل کا خلاصہ اِس طرح کیا ہے:

اب میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ آپ سب بھائی ہو، یہی خوشخبری ہے۔ 1 کُرنتھیوں 15 باب 1 سے 11 آیت: "اَب اَے بھائیو! میں تمہیں وہی خوشخبری جتائے دیتا ہوں جو پہلے دے چکا ہوں جِسے تم نے قبول بھی کر لیا تھا اور جِس پر قائم بھی ہو۔ اُسی کے وسیلہ سے تم کو نجات بھی ملتی ہے بشرطیکہ وہ خوشخبری جو میں نے تمہیں دی تھی یاد رکھتے ہو ورنہ تمہارا اِیمان لانا بے فائدہ ہوا۔ چنانچہ میں نے سب سے پہلے تم کو وہی بات پہنچا دی جو مجھے پہنچی تھی کہ مسیح کتاب مقدس کے مطابق ہمارے گناہوں کے لئے مؤا۔ اور دفن ہوا اور تیسرے دِن کتاب مقدس کے مطابق جی اُٹھا۔ اور کیفا کو اور اُس کے بعد اُن بارہ کو دِکھائی دیا۔ پھر پانچ سو سے زیادہ بھائیوں کو ایک ساتھ دِکھائی دیا۔ جن میں سے اکثر اَب تک موجود ہیں اور بعض سو گئے۔ پھر یعقوب کو دِکھائی دیا۔ پھر سب رسولوں کو۔ اور سب سے پیچھے مجھ کو جو گویا اُدھورے دِنوں کی پیدائش ہوں دِکھائی دیا۔ کیونکہ میں رسولوں میں سب سے چھوٹا ہوں بلکہ رسول کہلانے کے لائق نہیں اِس لئے کہ میں نے خُدا کی کلیسیا کو ستایا تھا۔ لیکن جو کچھ ہوں خُدا کے فضل سے ہوں اور اُس کا فضل جو مجھ پر ہوا وہ بے فائدہ نہیں ہوا بلکہ میں نے اُن سب سے زیادہ محنت کی اور یہ میری طرف سے نہیں ہوئی بلکہ خُدا کے فضل سے جو مجھ پر تھا۔ پس خواہ میں ہوں خواہ وہ ہوں ہم یہی منادی کرتے ہیں اور اِسی پر تم ایمان بھی لائے”۔

اِس کے حوالے سے اور تمام بائبل میں سے، ہم اِن سوالوں اور جوابوں کے حوالے سے انجیل کا مکمل طور پر خلاصہ کر سکتے ہیں۔

1۔ یسوع کون ہے؟ یسوع ایک مسیحا ہے، جس کا مطلب ہے مقدس شخص۔ مقدس شخص سے مراد ہے خُدا کی طرف سے چُنا ہوا۔

2۔ اُس نے کیا کیِا؟ مسیح نے ہمارے گناہوں کی خاطر جان دی۔ جیسے کہ عبرانی کلام میں پیشن گوئی کی گئی تھی۔ اُسے دفن کیا گیا اور جیسے کے کلام نے پیشن گوئی کی وہ تیسرے دِن مردوں میں سے جی اُٹھا۔

3۔ اُس نے یہ سب کیوں کیا؟ تاکہ آپ ایمان لائیں، اور ہمیشہ اُس پر ایمان رکھیں، اور نجات پائیں۔

4۔ ہمیں نجات کی ضرورت کیوں ہے؟ مسیح کے بغیر ہم اپنے گناہوں کی وجہ سے خُدا سے الگ ہو جاتے ہیں۔ لیکن خُدا مقدس اور اِنصاف کرنے والا ہے اور وہ ہمارے گناہوں کا فیصلہ ضرور کرے گا۔ لیکن مسیح نے ہمارے گناہوں کا قرض ادا کر دیا ہے، تاکہ ہم وہ زندگی حاصل کر سکیں جو خُدا ہم سے چاہتا ہے، کہ مسیح میں ایمان رکھتے ہوئے ہم اپنے گناہوں کو چھوڑیں اور تاکہ ہم خُدا سے الگ نہ ہوں بلکہ ہم خُدا کی بادشاہی میں داخل ہوں۔

5۔ کیا مجھے نجات کو کمانے کی ضرورت ہے؟ نہیں، اور نہ ہی کوئی ایسا کر سکتا ہے۔ بلکہ ہمیں صرف ایمان رکھنے کی ضرورت ہے کہ خُدا نے مسیح کے ذریعے کیا کیِا ہے۔

6۔ مسیح مردوں میں سے کیوں جی اُٹھا؟ یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ وہ حقیقت میں ربانی ہے اور کہ وہ موت پر بھی غالب ہے۔ اور ایسا کرنے سے اُس نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ مکمل صادق ہے جس نے اپنے خون سے ہمارے لئے نجات حاصل کی۔

7۔ تو لہٰذا مسیح کون ہے؟ وہ خُدا کا بیٹا ہے۔ وہ پوشیدہ خُدا کا ظاہری عکس ہے۔ وہ نجات دہندہ ہے جس نے ایک راستہ قائم کیا جس کے ذریعے خُدا اور اِنسان آپس میں ایک رشتہ قائم کر سکتے ہیں۔

8۔ ایک بار میں ایمان لے آؤں تو پھر مجھے کیا کرنا ہوگا؟ اُس محبت کی نقل کریں جس کے ذریعے مسیح باپ سے اور ہم سے محبت رکھتے ہیں، اور ایک شاگرد بن جائیں، یہ سب کرنے کے لئے خُدا نے اپنے کلام کے ذریعے ہمیں سکھایا ہے۔

9۔ کیا کسی کو نجات سے خارج کیا گیا ہے؟ کسی کو بھی نہیں۔ سب کو اِس بات پر ایمان رکھنے کی دعوت دی گئی ہے کہ مسیح نے اُن کے لئے کیا کیِا ہے۔

10۔ کیا کوئی ایسا گناہ ہے جو مسیح معاف نہیں کر سکتا؟ کوئی بھی نہیں۔ وہ سب جو مسیح کے پاس آتے ہیں اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں وہ نجات پائیں گے۔