jcm-logo

مذہب اور اخلاقیات

مذہب اور اخلاقیات - اخلاقیت کا پیغام - پاکیزگی اور اچھائی کا پیغام - پاک مذہب

مذہب ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مذہب اور اخلاقیات کا ایک دوسرے کے ساتھ  گہرا تعلق ہے۔ مذہب ایک عقیدہ ہے جو ہم اپنی ماں کے پیٹ سے نہیں لے کر آتے۔ دُنیا میں قدم رکھتے ہی ہمیں مذہب سے باندھ دیا جاتا ہے۔ سہی غلط جانے بغیر ہم اُس مذہب پر عمل کرتے ہیں۔ مذہب کا مطلب کوئی انعام نہیں ہے جو آپ نے حاصل کرنا ہے یا اِس کو بغیر جانے اِس کے پیچھے جنگ نہیں کرنی۔

مذہب تو وہ روحانی سکون کا نام ہے جو سہی راستہ چُننے پر ہی خدا سے حاصل ہوتا ہے۔ بُتوں اور شیطانوں کی پوجا کرنے سے خدا کبھی خوش نہیں ہوتا اور نہ ہی ہم اُس خدا سے جُڑ پاتے ہیں جو کائنات کا خالق ہے۔ اِس لئے دُنیا کے جھوٹے نظریات پر عمل نہ کیجیے اور کسی بھی جھوٹے خدا یا نبی کی پیروی نہ کیجیے بلکہ پاک کلام کو پڑھتے ہوئے سچ کو جانیں اور کلام مقدس پر عمل کر کے خدا کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط بنائیں۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین