اے خداوند میں تیرا شکر کرتا ہوں یسوع مسیح کے پاک اور جلالی نام میں آج کے اِس نئے دن کے لئے۔ جس کا آغاز میں یسوع مسیح کے پاک اور جلالی نام میں کرتا ہوں۔ میں تیرا شکر کرتا ہوں رات بھر کی میٹھی نیند اور اپنے خاندان کی نگہبانی کے لئے۔ اے خداوند میں منت کرتا ہوں کہ تو آج میری، میرے خاندان کی، اُن سب لوگوں جن سے میں پیار کرتا ہوں اور میری قوم کی حفاظت کر۔ اُن سب کو برکت دے۔
اے خداوند آج کے دن تو مجھے سمبھالنا، میرے کام میں مجھے برکت دینا، میرے گھرانے کو سمبھالنا اور ہمیں ہر طرح کی شیطانی طاقتوں سے بچانا۔ اے خداوند تو مجھے بخش دے کہ میں جن لوگوں کے ساتھ بھی مخاطب ہوں، جہاں بھی میں چلوں، اُٹھوں، بیٹھوں، دفتر میں، گھر میں، سکول میں، کالج میں، یونیورسٹی میں اور ہر جگہ تو میرے ساتھ رہنا۔ مجھے برکت دینا۔ تاکہ خداوند میں جہاں بھی جاؤں تیرے نام کے جلال کے لئے استعمال ہوں۔ پوری دُنیا جانے کہ میں تیرا بندہ ہوں، تیرا خادم ہوں اور خداوند تو ہمارے وسیلہ سے اپنے نام کو جلال دیتا رہے۔ یسوع مسیح کے جلالی اور مقدس نام میں آمین!