jcm-logo

آج کا پیغام – شراب بدی کو جنم دیتی ہے

افسیوں 5 باب 18 آیت: ” اور شراب میں متوالے نہ بنو کیونکہ اس سے بدچلنی واقع ہوتی ہے "۔

انجیل مقدّس میں شراب کو لعنت کہا گیا ہے. اسے پینے والا نہ تو خدا کی برکتیں پا سکے گا اور نہ ہی اس کی بادشاہی میں داخل ہو سکے گا. خدا کا کلام کہتا ہے کے شرابی آدمی کا گھر ہمیشہ کنگال رہیگا. آج کا یہ پیغام ہمارے ان مسیحی بھائی بہنوں کے لئے ہے جو شراب کو فخر سمجھ کر پیتے ہیں اور ایسا کر کے غیر قوموں کے آگے مسیحیت کو بد نام کرتے ہیں. یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے بدی جنم لیتی ہے. خاص طور پر ہماری نوجوان نسل جو اس میں متوالے ہو کر حرامکاری جیسے گناہ کرتی ہے. اس لئے میرے پیارے مسیحی بہن بھائیوں شراب جیسی لعنت سے دور رہیے اور غیر قوموں کو اپنے مذہب پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ دیجئے. ہماری زندگی کا ہر کام، اٹھنا بیٹھنا، سب کچھ انجیل مقدّس کے این مطابق ہونا چاہیے تاکہ ہم قیامت کے دن اپنے خدا کے سامنے نظریں جھکا کر نہیں بلکہ فخر سے نظریں اٹھا کر کھڑے ہوں. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!