jcm-logo

آج کا پیغام – اپنی فکریں خداوند پر ڈال دیجئے

آج کا پیغام – اپنی فکریں خداوَند پر ڈال دیجئے

زبور 55 آیت 22: ” اپنا بوجھ خداوَند پر ڈال دے. وہ تجھے سنبھال لے گا. وہ صادق کو کبھی جنبش نہ کھانے دیگا "۔

ہمارا خدا ہم سے اس قدر محبّت کرتا ہے کہ وہ ہم سے کہتا ہے کہ اپنی فکریں مجھ پر ڈال دو لیکن ہم کم اعتقاد لوگ اس کو سمجھ نہیں پاتے ہیں. روحانی علم کی کمی کی وجہ سے ہمارا ایمان خدا پر پختہ نہیں ہوتا ہے اور اس لئے ہم اس کے راز اور بے انتہا محبّت کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں. پیارے مسیحیوں، ایمان رکھو اور اپنی فکریں اس پر ڈال دو کیونکہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیں سنبھالے گا. دعا میں اپنی فکریں خداوَند کو سونپ دیجئے اور صادق بنیے کیونکہ اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ صادق کو کبھی گرنے نہ دیگا. جب آپ اپنا تمام بوجھ خداوند پر ڈال دیں گے تو وہ آپ کی حفاظت کرتے ہوئے آپ کے بوجھ کو ختم کر دے گا اور آپ کو ایک آرام اور سکون کی زندگی بخشے گا۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!