میرے مسیحی بہن بھائیوں کو میرا سلام اور جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ سب کو خوش آمدید۔ آج ایسٹر ہے جو کہ مسیحیوں کے لئے ایک خاص دن ہے اور میں اپنے تمام مسلم دوستوں کو ایسٹر کے دن کی مبارک باد دینا چاہوں گا۔ مجھے پتا ہے کہ ایسٹر کے دن کا اسلام کے ساتھ عملی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ مسلمان یسوع مسیح کے جی اُٹھنے پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ یہ مانتے ہیں کہ یسوع مسیح اللہ کی طرف سے آسمان پر اُٹھائے گئے تھے اور کہ وہ ایک دن واپس آئیں گے۔ لیکن سچ اُس کے برعکس ہے، سچ یہ ہے کہ یسوع نے مصیبتیں برداشت کیں، یسوع نے صلیب پر دُکھ اُٹھایا، یسوع پر تشدد کیا گیا اور اُس نے ہمارے لئے بہت سی تکلیفیں برداشت کیں۔
وہ اپنے آپ کو اُن تکلیفوں سے بچا سکتا تھا، وہ اُن کو سزا بھی دے سکتا تھا جو اُس پر ظلم کر رہے تھے لیکن اُس نے یہ نہیں کیا، اُس نے ہر چیز ہمارے لئے برداشت کی کیونکہ وہ اپنی پیشن گوئی کو پورا کرنا چاہتا تھا، کیونکہ وہ ہمیں گناہوں سے پاک کرنا چاہتا تھا۔ وہ خُدا کے ساتھ دوبارہ ہمارا رشتہ قائم کرنا چاہتا تھا جو اُس نے کیا۔ وہ ہمارے لئے صلیب پر مرا اور تین دن بعد دوبارہ جی اُٹھا، ہیلیلویہ۔ ہمارے خُداوند نے موت پر فتح پائی، یہی ایسٹر کا مطلب ہے۔ ہم ایسٹر مناتے ہیں کیونکہ ہم خوشی مناتے ہیں کہ ہمارے خُداوند نے موت اور گناہ پر فتح پائی۔ اور میں اپنے مسلمان دوستوں کو اِس خاص دن پر دعوت دینا چاہتا ہوں کہ وہ یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کریں۔
اپنی زندگی کو ایک موقع دیں۔ یہ اِنٹرنیٹ کا دور ہے آپ کو انٹرنیٹ پر بہت سا مواد ملے گا، یہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں کہ سچ کیا ہے، تحقیقات کرنے کی کوشش کریں، صرف وہ ہی نہ کریں جو دوسرے کرتے ہیں، اسلام کو صرف اِسی لئے نہ مانے کہ وہ آپ کی ثقافت اور روایت ہے بلکہ اپنی زندگی کو ایک موقع دینے کی کوشش کریں کیونکہ آپ نے ابھی تک نجات نہیں پائی ہے، آپ تب تک نجات نہیں پائیں گے جب تک کہ آپ یسوع مسیح کو قبول نہیں کرتے کیونکہ صرف یسوع مسیح ہی نجات کا ذریعہ ہے، صرف وہ ہی سچی نجات کا ذریعہ ہے۔
تو آپ سب کو ایسٹر کا دن مبارک ہو اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہوں گا کہ آپ اپنے آپ کو اوراپنی زندگی کو ایک موقع دیں اور یسوع مسیح کو اِس خاص دن پر قبول کریں۔ اپنے آپ کو یسوع مسیح کے حوالے کریں اور آپ کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی پائیں گے، آپ ہمیشہ کی زندگی کا حصہ بن جائیں گے جہاں یسوع مسیح ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگیں۔ خُدا آپ سب کو برکت دے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ!