جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ کو خوش آمدید۔ مجھ سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر میں مسیحی نہیں ہوں تو کیا اِس کا مطلب ہے کہ یسوع مجھ سے مُحبّت نہیں کرتے؟ اور یہ بہت اچھا سوال تھا۔ جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو وہ اپنا زیادہ تر وقت گنہگاروں، عصمت فروشوں اور اُن لوگوں کے پاس گزارتے تھے جو اُن پر ایمان نہیں رکھتے تھے۔ وہ اپنا وقت اُن کے ساتھ گزارتے تھے کیونکہ وہ اُن کو بتانا چاہتے تھے کہ وہ اُن سے مُحبّت کرتے ہیں۔ وہ اِس زمین پر آئے کیونکہ وہ گنہگاروں سے محبت کرتے ہیں جیسے وہ آپ سے اور مجھ سے کرتے ہیں میں اور آپ گنہگار ہیں۔ ہم اُن کے فضل سے دور نہیں ہیں۔ تو یہ جانتے ہوئے ہمیں اِس چیز کا انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ پہلے ہم گنہگار ہوں کیونکہ ہم ہمیشہ گنہگار ہی رہیں گے۔
مسیح آپ سے اور مجھ سے مُحبّت کرتے ہیں اور ہم جیسے بھی ہوں وہ ہمیں قبول کرتے ہیں۔ ہم اکثر کہتے ہیں کہ مسیح گنہگاروں سے مُحبّت کرتے ہیں لیکن وہ گناہ سے مُحبّت نہیں کرتے۔ اپنے آپ میں مسترد محسوس نہ کریں، نہ ہی اکیلا محسوس کریں کیونکہ آپ مسیح کے ساتھ چل رہے ہیں، وہ آپ کے ساتھ ہیں۔ لیکن وہی چُنیں جو آپ کو چُننا چاہیے کہ آپ کس کی خدمت کریں گے۔ وہ گنہگاروں سے مُحبّت کرتے ہیں جیسے وہ آپ سے اور مجھ سے کرتے ہیں کیونکہ وہ گنہگاروں کے لئے آئے ہیں، وہ گنہگاروں سےمُحبّت کرنے کے لئے آئے ہیں کہ وہ اپنی زندگی مسیح کو دیں اور اپنے آپ کو مسیح کے حوالے کر دیں۔
لوقا 19 باب 10 آیت: ” کیونکہ اِبنِ آدم کھوئے ہُوؤں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے”۔
اِس کا مطلب میں اور آپ ہیں، ہم مسیح کے بغیر کھوئے ہوئے ہیں۔ وہ ہمیں ڈھونڈنے آئے ہیں۔ وہ ہمیں تلاش کرنے آئے ہیں۔ شاید وہ آپ کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اور آپ کے دل میں ابھی آنا چاہتے ہیں۔ تو کیوں نہ آپ اپنی زندگی اُن کے حوالے کر دیں۔ ہاں وہ گنہگاروں کے لئے آئے، وہ گنہگاروں سے مُحبّت کرتے ہیں، وہ گناہ کو پسندہ نہیں کرتے لیکن وہ اُس شخص سے محبت کرتے ہیں جو گناہ میں شریک ہوتا ہے اور یہی میرے لئے ضروری ہے اور مجھے اُمید ہے کہ یہ جاننا آپ کے لئے بھی ضروری ہوگا کہ ہم کامل نہیں ہیں اور وہ ہمارے لئے آئے ہیں کہ ہمیں کامل بنا سکیں۔ آج آپ مسیح کے لئے زندگی گزاریں، میں اپنی طرف سے آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور کہ آج آپ اپنی زندگی اُن کو دے دیں۔
میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے جیسس کرائیسٹ فار مسلم کو پڑھا۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ اِس سب کو پڑھ کر خوش ہوئے ہونگے۔ خُدا آپ کو برکت دے۔ آمین!
ڈیوڈ مائکل سنتیاگو