یرمیاہ 1 باب 5 آیت: ” اِس سے پیشتر کہ میں نے تجھے بطن میں خلق کیا۔ میں تجھے جانتا تھا اور تیری ولادت سے پہلے میں نے تجھے مخصوص کیا اور قوموں کے لئے تجھے نبی ٹھہرایا "۔
خُداَ آپ کو آپ کی پیدائش سے بھی پہلے سے جانتا ہے۔ یہ کتنی خوبصورت بات ہے۔ خُداَ نے آپ کو پیدا ہونے سے بھی پہلے دیکھا ہے اور یہ کہا کہ ” میرے پاس اس زندگی کا مقصد ہے۔ میرے پاس اُن کے لئے اچھے منصوبے ہیں”۔ پھر اُس نے اپنی زندگی آپ میں ڈال دی اور آپ کے والدین کے ذریعے آپ کو پیدا کیا۔ شاید اِس میں اُن کی مرضی نہ ہو لیکن خُداَ کی مرضی کے آگے کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔
بعض اوقات ہم والدین کو یہ کہتے دیکھتے ہیں کہ ” ہمیں اس بچے کی اُمید نہیں تھی۔ یہ حیران کن ہے۔ یہ غلطی سے ہوا ہے”۔ نہیں! وہ بچہ والدین کے لئے حیرت انگیز ہو سکتا ہے لیکن خدا کے لئے نہیں۔ کیونکہ کوئی بھی بچہ خدا کی مرضی کے بغیر نہیں پیدا ہو سکتا۔ آپ شاید یہ سوچیں کہ ” ہم ابھی بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے”۔ لیکن آپ کی یہ سوچ غلط ہے کیونکہ اگر خُداَ آپ کو بھی زندگی نہ دیتا تو آپ آج یہاں پر نہ ہوتے۔
خدا کی نظر میں کوئی بھی چیز ناجائز پیدا نہیں ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ وہ آپ کو آپ کی پیدائش سے پہلے جناتا ہے۔ اِس لئے خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنے آپ پر بھروسا رکھیں۔
میں خدا کے کلام پر ایمان رکھتا ہوں جو اُس نے ہمارے لئے دیا اور اُس نے ہمیں ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے۔ وہ ہی ہمیں طاقت دیتا ہے کہ ہم ہر مشکل میں اگے بڑھیں۔
یہ جانتے رہیں کہ خدا ہمارے دل سے واقف ہے اور اُس نے ہمیں زندگی دی ہے۔ جب ہمارے اردگرد مشکلات ہوں اور ہمیں کوئی راہ نہ دکھے تو ہمیں خدا پر بھروسا رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔
دُعا:
اے باپ، میرے لئے تیری محبت تب سے ہے جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں بھی نہیں آیا تھا۔ تو مجھے میرے پیدا ہونے سے بھی پہلے سے جانتا ہے اور تو نے میرے پیدا ہونے سے پہلے ہی میرے لئے منصوبے تیار کیے ہیں۔ میری مدد کر اور مجھے اِس قابل بنا کہ میں تیری رحمت کے سائے کے نیچے آگے بڑھتا جاؤں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!