زبور 33 آیت 5: ” وہ صداقت اور انصاف کو پسند کرتا ہے. زمین خداوند کی شفقت سے معمور ہے "۔
آج کا کلام ہمیں انصاف اور صداقت کی ہدایت کرتا ہے. خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے. خدا کہتا ہے کہ اپنی زندگی کو حق اور سچ کی راہ پر بسر کرو. جھوٹ اور فریب سے دور رہو. جس طرح خدا ہم پر اپنی شفقت بنائے رکھتا ہے اسی طرح ہمیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت، شفقت و سچائی کے ساتھ رہنا چاہیے۔
یہ زمین اور اس کی نعمتیں سب خدا کی شفقت سے روشن ہیں. جس طرح خدا نے ہم سے محبت رکھی اسی طرح ہمیں بھی ایک دوسرے سے محبّت رکھنی ہے. خدا انصاف اور صداقت کو پسند کرتا ہے اگر آپ خدا کے پیار سے معمور ہونا چاہتے ہیں تو اپنے اخلاق میں انصاف کرنے کا جذبہ پیدا کیجئے. خدا کے کلام پر عمل کرتے ہوئے صداقت اور اِنصاف سے کام لیں کیونکہ اِیسا عمل کرنے سے خدا بھی ہم سے خوش ہوگا اور ہمیں اپنی برکات سے نوازے گا۔ اور اس کے نام میں آگے بڑہتے جائیے. خدا آپ سب کو برکت دے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین!