اعمال 3 باب 6 آیت: ” پطرس نے کہا چاندی سونا تو میرے پاس نہیں مگر جو میرے پاس ہے وہ تجھے دے دیتا ہوں. یسوع ناصری نام سے چل پھر "۔
آج کے کلام میں ہم یسوع ناصری کے نام سے ہوئے ایک معجزہ پر روشنی ڈالیں گے. یسوع کا نام اتنا بابرکت اور جلال سے بھرا ہے کہ اس کے آسمان پر اٹھائے جانے کے بعد بھی اس کے شاگرد اس کے نام سے لوگوں کو شفا دیتے تھے. پطرس رسول جو یسوع کے شاگرد تھے ایک مقام پر انہوں نے ایک لنگڑے کو یسوع نام سے شفا دی۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ پطرس اور یوحنا تیسرے پہر ہیکل کو دعا کے لئے جا رہے تھے. ہیکل کے باہر ایک لنگڑا بھیگ مانگا کرتا تھا. جیسے ہی پطرس اور یوحنا ہیکل میں دعا کے لئے داخل ہونے لگے وہ لنگڑا بھیگ مانگنے کے لئے ان کی طرف متوجہ ہوا اور پطرس نے اس سے کہا کہ میرے پاس دینے کو نہ سونا ہے نہ چاندی جو میرے پاس ہے وہ تجھے دے دیتا ہوں اور پطرس نے اسے کہا کہ یسوع ناصری کے نام سے چل پھر. اس کے نام کا ایسا جلال ظاہر ہوا کہ لنگڑا اٹھ کر چلنے پھرنے لگا۔
دوستوں، یسوع نام میں بڑی طاقت ہے. آج بھی اس کے نام سے لوگ شفا پاتے ہیں. اس کے جلال سے معمور ہیں. ضرورت ہے تو صرف اس پر یقین کرنے اور اس سے دل سے مانگنے کی. آمین!