jcm-logo

پہاڑی پر یسوع مسیح کی منادی – غصّے کے بارے میں تعلیم

 متی 5 باب 21 سے 26 آیات : پہاڑی پر یسوع مسیح کی منادی – غصّے کے بارے میں تعلیم

تم سن چکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا کہ خون نہ کرنا اور جو کوئی خون کرے گا وہ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا. لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ جو کوئی اپنے بھائی پرغصّے ہوگا وہ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا اور جو کوئی اپنے بھائی کو پاگل کہے گا وہ صدر عدالت کی سزا کے لائق ہو گا اور جو اس کو احمق کہے گا وہ آتش جہنّم کا سزاوار ہوگا. پس اگر تو قربان گاہ پر اپنی نظر گزرانتا ہو اور وہاں تجھے یاد آۓ کہ میرے بھائی کو مجھ سے کچھ شکایت ہے تو وہیں قربان گاہ کے آگے اپنی نظر چھوڑ دے اور جا کر پہلے اپنے بھائی سے ملاپ کر. تب آ کر اپنی نظر گزران. جب تک تو اپنے مدّعی کے ساتھ راہ میں ہے اس سے جلد صلح کر لے. کہیں ایسا نہ ہو کہ مدّعی تجھے منصف کے حوالے کر دے اور منصف تجھے سپاہی کے حوالے کر دے اور تو قید خانے میں ڈال دیا جائے. میں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک تو کوڑی کوڑی ادا نہ کر دے گا وہاں سے ہر گز نہ چھوٹیگا. آمین!