اکثر جب ہمارے مسلمان بہن بھائی یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم مسیحی لوگ یسوع مسیح کو خدا کی اولاد کیوں مانتے ہیں تو ان کو یہ لازمی بتانا چاہیے کہ:
1- یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا ہم نے خود سے نہیں مانا بلکہ خود خدا نے ان کو اپنا ازلی بیٹا مانا ہے اور انجیل مقدّس، خدا کا کلام اس بات کی گواہی دیتا ہے۔
2- یسوع مسیح کا خدا کا بیٹا ہونا ایسے نہیں ہے جیسے ہم اپنے ماں باپ کے بیٹے بیٹیاں ہیں بلکہ یہ ان کا جلالی نام ہے.
3- یسوع مسیح خدا کا کلام ہے جو ازل سے ہے اور ہمارے گناہوں کے کفارے کے لئے انسانی شکل میں مجسم ہو کر زمین پر آئے۔