یوحنّا بپتسمہ دینے والے کے والد نے یوحنّا کے پیدا ہونے سے پہلے ہی نبوت کی پیشن گوئی کی اور کہا کہ؛
لوقا 1 باب 76 سے 77 آیت: ” اَے لڑکے تُو خُدا تعلیٰ کا نبی کہلائے گا کیونکہ تُو خُداوند کی راہیں تیار کرنے کو اُس کے آگے آگے چلے گا تاکہ اُس کی اُمت کو نجات کا علم بخشے جو اُن کو گناہوں کی معافی سے حاصل ہوگا۔ یہ ہمارے خُدا کی عین رحمت سے ہوگا جس کے سبب سے عالم بالا کا آفتاب ہم پر طلوع کرے گا۔ تاکہ اُن کو جو اَندھیرے اور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں روشنی بخشے اور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر ڈالے”۔
یوحنّا نے جب یسوع مسیح کے آنے سے پہلے لوگوں کے درمیان اُن کی بادشاہی قائم کی، تو تب یسوع مسیح اپنے لوگوں کے پاس آئے۔ یسوع مسیح اپنے لوگوں کو انجیل کے بارے میں سکھاتے تھے، جس کے ذریعے اُنہوں نے امن کا پیغام لوگوں کو دیا۔
یسوع کے بغیر ہم اندھیرے میں رہتے ہیں اور ہماری زندگیاں موت کے سائے میں وقت گزارتی ہیں، لیکن یسوع کے ذریعے ہمارے پاس خُدا کے مضبوط عہد کی روشنی ہے اور زندگی گزارنے کا راستہ ہے اور وہ راستہ اُن لوگوں کے درمیان میں امن قائم کرتا ہے جو مسیح کے پیروکار ہوتے ہیں۔
امن کے راستوں کے کئی حصے کلام میں بیان ہیں؛ جن میں سے کچھ یہ ہیں:
1. عاجزی کی روح کا مالک ہونا، جتنی ہماری ضرورت ہے اُس سے ہمیشہ کم مانگنا۔
(متّی 3:5، رومیوں 3:12)
2. ہر ایک اپنے ہی احوال پر نہیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے احوال پر بھی نظر رکھے۔
(4:2 فلپیوں)
3. نرم جواب قہر کو دور کردیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔
(اِمثال 1:15)
4. اور جس طرح ہم نے اپنے قرضداروں کو معاف کیا ہے تو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر۔
(متّی 12:6)
5. پَس جو کچھ تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ توریت اور نبیوں کی تعلیم یہی ہے۔
(متّی 12:7)
6. اپنے ہمسایوں سے محبت رکھنا، جیسے اپنے خاندان سے محبت رکھتے ہوں ویسے ہی اپنے دُشمنوں. سے بھی محبت رکھو اور ساتھی مومن ہو۔
(احبار 18:9، متّی 44:5، افسیوں 25:5، یوحنا 34:13)
7. اپنے سارے دِل سے خُداوند اپنے خُدا سے محبت کرو۔
(استثنا 5:6، متّی 37:22)
اِس اندھیری دُنیا میں جہاں معصوم لوگوں پر روزانہ خوفناک تشدد ہوتے ہیں لیکن اگر لوگ غور کریں تو مسیح کی روشنی ابھی تک چمک رہی ہے۔ تو اگر آپ ایسی جگہ پر رہ رہے ہیں جہاں لوگوں پر حملے ہوتے ہیں، اُنہیں زخمی کیا جاتا ہے اور اُنہیں مار بھی دیا جاتا ہے، تو اِس کی اصل وجہ یہ ہے کہ جو لوگ یہ ظلم کر رہے ہیں اُنہیں مسیح کا امن نہیں دکھائی دیتا۔ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ یہ ظلم و ستم ختم ہو جائے، تو اُنہیں مسیح کے امن کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!
گراہم فورڈ
یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے کے سربراہ