اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں مسیحی کیوں ہوا؟ میں نے اسلام کو کیوں چھوڑا؟ میں نے کیا پایا، اور کیا حاصل کیا؟ مسیحی بننے کے بعد مجھے سب سے ضروری چیز یسوع مسیح کی محبت ملی ہے۔ شاید آپ یہ کہیں گے کہ وہ محبت کہاں ہے، کیا ہم اُس محبت کو دیکھ سکتے ہیں؟ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنہیں آپ نہیں دیکھ سکتے کیونکہ اُن کا سائنسی طور پر کوئی ثبوت نہیں ہے، ایسا کوئی مواد نہیں ہے کہ آپ کو اِس بات کا ثبوت دیا جائے۔ لیکن اِس بات کی نشانیاں ہیں اور میرے پاس وہ نشانیاں ہیں۔ میں اُن نشانات کو محسوس کرتا کہ یسوع مسیح مجھ سے محبت کرتا ہے۔ جو چیزیں میرے لئے پہلے نا ممکن تھیں، وہ چیزیں جو پہلے مشکل تھیں، یسوع نے اُن کو میرے لئے ممکن بنایا۔
ایسی محبت میں نے پہلے کبھی بھی محسوس نہیں کی تھی جب میں مسلمان تھا۔ میں نے اللہ اور محمدؐ سے ایسی محبت کبھی بھی حاصل نہیں کی تھی کیونکہ اُس میں بہت خوف تھا۔ وہ سب کچھ خوف کے بارے میں تھا۔ کہ اگر آپ یہ نہیں کرو گے تو آپ جہنم میں جاؤ گے، کہ آپ وہ نہیں کرو گے تو آپ کو سزا دی جائے گی، آگر آپ یہ نہیں کریں گے تو آپ کو جہنم میں جلایا جائے گا۔ بہت سے خطرات اور بہت سا خوف تھا۔
لیکن جب آپ بائبل پڑھتے ہیں تو اُس میں سب کچھ محبت کے بارے میں ہے۔ یسوع مسیح آپ کو یہ بھی سکھاتا ہے کہ آپ اپنے دشمنوں سے بھی محبت کریں۔ دیکھیں یہ کتنی محبت کی بات ہے کہ وہ آپ کو اپنے دشمنوں سے محبت کرنے کو کہتا ہے۔ تو تصور کریں کہ وہ آپ سے کتنی محبت کرتا ہے اور میں نے وہ محبت حاصل کی ہے۔ اِسی وجہ سے میں آپ کو یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ اُس محبت کو محسوس کریں۔ یسوع مسیح لامحدود محبت کا ذریعہ ہے۔ وہ محبت جو شاید آپ اپنے والدین سے بھی حاصل نہ کر سکیں۔ ایسی محبت وہ آپ کو ہمیشہ کرے گا اور وہ محبت ہمیشہ کی زندگی تک رہے گی۔
تو جب آپ خود کو مسیح کے حوالے کرتے ہیں تو آپ کی زندگی میں کوئی بھی خوف نہیں رہتا۔ صرف مُحبت، مُحبت اور مُحبت ہوتی ہے۔ تو میں تمام مسلمانوں کو یہ دعوت دینا چاہوں گا کہ وہ یسوع کی مُحبت کو محسوس کریں اور پھر دیکھیں کہ آپ کی زندگی بدل جائے گی۔ آمین!
ڈیوڈ روتھفس