لوقا 1 باب 30-31 آیت: ” فرشتہ نے کہا اے مریم! خوف نہ کر کیونکہ خدا کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے اور دیکھ تو حاملہ ہوگی اور تیرا بیٹا ہوگا اور اسکا نام تو یسوع رکھنا "۔
آج کا مقدس کلام مقدسہ مریم کے مقدس ہونے کے بارے میں ہے. مقدسہ مریم کو مقدس ماں کہا جاتا ہے. خدا کی طرف سے ان پر فرشتہ نازل ہوا. خدا کے فضل نے انکو مقدس ماں ہونے کا درجہ دیا اور وہ خدا کے فضل سے حاملہ ہوئیں اور دنیا کا نور پیدا ہوا. مقدسہ مریم کو خدا نے نیک ہستی کے طور پر یسوع المسیح کو جنم دینے کے لئے چنا اور آج وہ ہم سب کی مقدس ماں کہلاتی ہیں. دنیا میں انکو مقدس ماں کا درجہ دیا گیا ہے. یسوع مسیح کو پیدا کر کے وہ دنیا کی عظیم ماں بن گئیں. ان کے مقدس ہونے کا ثبوت انکا بغیر جسم کی خواہش سے حاملہ ہونا تھا. فرشتہ ان سے ہم کلام ہوا. روح القدس ان پر نازل ہوا. فرشتے نے انکو سلام کیا. جب فرشتہ ان پر نازل ہوا تو آسمان سے ہم سب کے لئے مقدس دعا نازل ہوئی۔
دعا: سلام اے مریم! پُر فضل خداوند تیرے ساتھ ہے تو عورتوں میں مبارک ہے، مبارک تیرے پیٹ کا پھل یسوع ہے. اے مقدسہ مریم خدا کی ماں ہم گنہگاروں کے واسطے دعا کر اب اور ہماری موت کے وقت آمین!
اس مبارک دعا میں فرشتے نے مریم کو مقدسہ ماں کے طور پر مخاطب کیا ہے. فرشتہ خدا کا پیغام لے کر آیا اور ان کو مقدس ماں ہونے کے ساتھ یہ بھی اختیار دیا کہ وہ ہمارے گناہوں کی معافی کروا سکیں۔