jcm-logo

آج کا پیغام – لتراپن اور ایبجوئی سے باز آئیں

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے - لتراپن اور ایبجوئی سے باز آئیں - گناہوں سے دور رہیں

امثال 11 باب 13 آیت: ” جو کوئی لتراپن کرتا پھرتا ہے راز فاش کرتا ہے. لیکن جس میں وفا کی روح ہے وہ رازدار ہے "۔

آج کا پیغام ان لوگوں کے لئے ہے جن افراد میں شیطان بہت زیادہ کام کرتا ہے. کچھ لوگ اپنی عادات میں کچھ ایسی عادت کو جنم دیتے ہیں جو خدا کو بلکل نہ پسند ہیں. جن میں سے ایک ہے لتراپن اور دوسرا عیب جوئی. لتراپن ایک ایسی بری عادت ہے جس کی بدولت گھر اور رشتوں میں فساد پیدا ہوتا ہے. گھریلو اور آپسی سکون برباد ہو کر رہ جاتا ہے. خدا ایسے انسان کو نہ پسند کرتا ہے اور اس کے برعکس خدا رازدار کو پسند کرتا ہے. پاک کلام ہمیں حکم دیتا ہے کہ رازدار بنو اور عیب جوئی سے گریز کرو. ایسا کرنے سے ہم نیک اور وفادار ثابت ہونگے۔

بعض اوقات ہم کہتے ہیں کہ خدا ہماری دعاؤں کو نہیں سن رہا اور ہمارے گھر میں اتنی بے برکتی کیوں ہے؟ پاک کلام میں واضح طور پر لکھا ہے کہ جس گھر میں وفاداری کی روح نہ ہو وہاں سے خدا بھی اپنی نظر اور برکات اٹھا لیتا ہے. اپنے اندر اچھی عادات پیدا کیجیے. اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا کی نظر ہمیشہ آپ پر اور آپ کے گھرانے پر رہے تو اپنے گھر اور اپنی خصلت میں سے لتراپن اور عیب جوئی کو ختم کیجیے. اور نیک روح ثابت ہو کر اس کی برکتوں سے مالامال ہوں. آمین!