jcm-logo

آج کا پیغام – جن چیزوں سے خدا کو نفرت ہے ان سے گریز کیجئے

امثال 6 باب 16:19 آیت – چھ چیزیں ہیں جن سے خدا کو نفرت ہے بلکہ سات ہیں جن سے خدا کو کراہیت ہے

اونچی آنکھیں

جھوٹی زبان

بےگناہ کا خون بہانے والے ہاتھ

برے منصوبے باندھنے والا دل

شرارت کے لئے تیز رو پاؤں

جھوٹا گواہ جو دروغ گوئی کرتا ہے

اور جو بھائیوں میں نفاق ڈالتا ہے متعلق

آج کا پیغام ان سات چیزوں کے متعلق ہے جن سے خدا کو نفرت ہے. اور ایسی بہت سی باتیں ہیں جن کو ہم اپنی زندگی میں اپنی عادت کا حصہ بنا لیتے ہیں. جیسا کہ اونچی آنکھیں جس سے مراد مغرور طبیعت ہے جو خدا کو بلکل نا پسند ہے. جھوٹی زبان وہ زبان ہے جو بات بات پر جھوٹ بولتی ہو. بے گناہ کا خون بہانے اور برے منصوبے بنا کر لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے والے شیطانوں سے خدا کو نفرت ہے۔

وہ قدم جو شرارت کے لئے اٹھتے ہیں خدا کے نزدیک گناہ اور بدی کی علامت ہیں. اپنی گندی سوچ اور منصوبہ سے اتفاق میں نفاق پیدا کرنے والے شخص سے خدا کو کراہیت ہے. لہذا ان چیزوں سے جو پاک کلام کے مطابق نفرت انگیز ہیں انہیں اپنی زندگی سے جتنا ہو سکے دور رکھیں. تا کہ اس کی رحمتوں اور برکتوں سے محروم نہ ہوں. آمین!