جوش و جنون ہماری ویب سائٹ کا ایک اہم حصہ ہے جس میں ہم آپ تک مشکلات برداشت اور تشدد برداشت کرنے والے مسیحی کی داستان کے بارے میں بتائیں گے۔ جس میں ایک مسیحی جس نے اِسلام کو چھوڑ کر مسیحیت کو قبول کیا، اُس کی ایک بہن کو صرف خُدا لفظ کہنے پر زندہ جلا دیا گیا۔ اور یہ ایک پاکستانی مسیحی کی داستان ہے۔ جس میں وہ اپنی بہن کے بارے میں بیان کرتا ہے کہ اِسلام کو چھوڑنے کے بعد جب وہ اپنی بہن سے بات کرتا تھا اور جب وہ اپنی بہن سے ملنے کے لئے کہتا تھا تو اُس کی بہن اُسے کہتی تھی کے آپ یہاں مت آئیں یہاں کے حالات بہت خراب ہیں اور گھر والے بھی آپ کو قتل کرنے کے لئے ڈھونڈ رہے ہیں۔ اور اُن کے ملنے کے بعد اُس مسیحی کی بہن کے صرف خُدا کہنے پر اُس کو ماردیا گیا۔ یہ مسیحیوں کے ساتھ کتنا بڑا ظلم ہے۔