jcm-logo

خداوند بدلہ لے گا

خداوند بدلہ لے گا - خداوند پر بھروسا - اردو مسیحیوں کا علم - مسیحی ہدایت - خدا کا انتقام

رومیوں 12 باب 19-20 آیت: ” اَے عزیزو! اپنا انتقام لینا میرا کام ہے۔ بدلہ مَیں ہی دُوں گا بلکہ اگر تیرا دُشمن بھُوکا ہو تو اُس کو کھانا کھِلا۔ اگر پیاسا ہو تو اُسے پانی پِلا کِیُونکہ اَیسا کرنے سے تُو اُس کے سر پر آگ کے انگاروں کا ڈھیر لگائے گا "۔

آج کا کلام ایک سنہری نصیحت ہے. خداوند خدا فرماتا ہے کہ انتقام لینا میرا کام ہے یعنی ہمیں کسی سے بھی بدلہ نہیں لینا چاہیے۔ جزا اور سزا سب کا اختیار خداوند کے ہاتھ میں ہے. اگر کوئی آپ کے ساتھ دھوکا داری کرے تو اسے اس ایمان سے معاف کردو کہ میرا بدلہ خدا لے گا کیوںکہ اس نے وعدہ کیا ہے کہ بدلہ میں ہی دوںگا. اگر تیرا دشمن پیاسا ہے تو اسے پانی پلا. پاک کلام کہتا ہے کہ اپنے دشمن سے بھی محبت رکھ اگر وہ مصیبت میں ہے تو اسکی مدد کر نہ کہ اسکی تنگ حالی پر خوش ہو. ایسا کرنے سے اس کے سر پر دہکتے انگاروں کا ڈھیر لگے گا یعنی اسکا ضمیر اسے اس بات پر شرمندہ کرے گا کہ اس نے کیا کِیا اور آپ نے بدلے میں ایک سچا مسیحی ہونے کا فرض ادا کیا آپ کا یہ مسیحی طرز و عمل اسکی زندگی پر ایک مثال چھوڑ دے گا کہ نیکی، سچی راہ، حق اور زندگی سب مسیح سے ہے اور ہم نے یہ سب بائبل مقدس پاک کلام سے سیکھا ہے. آمین!