لوقا 11 باب 9 آیت: ” پس میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ مانگو تو تمہیں دیا جائے گا۔ ڈھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا "۔
آج کا کلام خدا سے دعا کے بارے میں ہے. آج کی اس آیت میں دعا کے تین مضامین نظر آتے ہیں: مانگو، ڈھونڈو اور کھٹکھٹاؤ۔
مانگو
پاک کلام کی اس آیت میں خدا کہتا ہے کہ مانگو تو تمہیں دیا جائے گا. جب تک ہم خدا سے نہیں مانگیں گیں تو ہم کیسے پائیں گیں. بعض اوقات ہم خدا سے شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے پاس یہ چیز نہیں یا ہمارے پاس اچھا گھر نہیں ہے. مسیحی پیارو شکایت کرنے سے بہتر ہے کہ خدا سے دعا کرو اُس سے مانگو کیونکہ اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپکو دے گا. پاک کلام میں ایک جگہ لکھا ہے کہ تو منہ کھول کر مانگ تو میں تیرا منہ برکتوں سے بھردوں گا. اپنے خدا سے مانگیں وہ آپکو برکتوں سے بھر دے گا یہ اُسکا وعدہ ہے۔
ڈھوںڈو
پاک کلام میں لکھا ہے ڈھونڈو گے تو پاؤ گے. بے شک خدا ہر جگہ موجود ہے پھر بھی ہم دنیاوی رنگ و رونق میں اس سے بہت دور ہو جاتے ہیں. خدا کی شفقت و رحمت کے بغیر ہماری زندگی بے رنگ ہے. ہمیں اسے ڈھونڈنا ہے تاکہ ہم اسے اور اسکی رحمتوں کو پا سکیں۔
کھٹکھٹاؤ
اس آیت میں لکھا ہے کھٹکھٹاؤ گے تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا. بعض اوقات ہم مانگے بغیر یا کھٹکھٹائے بغیر یہ بول دیتے ہیں کہ خدا سنتا نہیں ہے. میرے پیارے عزیزو خدا سے مانگ کر تو دیکھو اور اس کہ در پر ایمان سے کھٹکھٹا کر تو دیکھو وہ جلالی خدا تمہیں اپنی برکتوں سے مالا مال کر دے گا کیوںکہ یہ خدا کا اپنے مانگنے والوں سے وعدہ ہے کہ وہ ہمیں دے گا. لہٰذا دعا کریں اور اسکی برکتوں سے مالا مال ہوں. مایوسی اور ناشکری سے پرہیز کریں خدا انکو بلکل نا پسند کرتا ہے جو ناشکری کرتے ہیں. آمین!