کرنتھیوں(1) 6 باب 10-9 آیت: ” کیا تم نہیں جانتے کہ بدکار خدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہونگے؟ فریب نہ کھاؤ. نہ حرامکار خدا کی بادشاہی کے وارث ہونگے، نہ بت پرست، نہ زناکار، نہ عیاش، نہ لونڈے باز، نہ چور، نہ لالچی، نہ شرابی، نہ گالیاں بکنے والا، نہ ظالم "۔
آسمان خداوند کا تخت اور زمین اس کی چوکی ہے. وہ اس قل کائنات کا بادشاہ ہے اور اس کی بادشاہت میں داخل ہونے کے لئے ہمیں پاک کلام کی کہی باتوں کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا ہے. جیسا کے پاک کلام میں لکھا ہے کہ حرامکار خدا کی بادشاہی میں ہرگز داخل نہ ہوگا۔ اس لئے اپنی زندگی کو حرامکاری سے پاک رکھئے. بُت پرست اور زناکار بھی خدا کی بادشاہی میں داخل نہ ہونگے. خدا نے ایسے لوگوں کو جاہل کہا ہے اور ان کو نہ پسند کیا ہے کیونکہ وہ زناکاری اور بتوں کی پوجا کر کے خدا کو ناکارنے کی حماقت کرتے ہیں. شراب، جھوٹ اور فریب جیسی لعنت سے دور رہئے. نکاح کی صورت میں اپنی زندگی کو پاک رکھیں تاکہ آپ اور آپ کی اولاد حرامکار اور زناکار نہ کہلائیں. آج کے زمانے میں بہت سے مشرقی لوگ ان باتوں کو گناہ نہیں بلکہ روزمرّہ کی زندگی کا حصّہ سمجھتے ہیں، جب کہ کلام مقدّس نے اسے زنا کا نام دیا ہے. اگر آپ خدا کی بادشاہی میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی کو جھوٹ، لالچ، چوری، بُت پرستی، زنا اور حرامکاری جیسی بدکاریوں سے پاک رکھیے، تب ہی ہم خدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکیں گے. آمین!