jcm-logo

ہم خدا کو کیسے جان سکتے ہیں؟

ہم خدا کو کیسے جان سکتے ہیں؟ - خدا کو جاننے کا پیغام - کلام پاک میں سکونت

خدا کو جاننا، زندگی کا سب سے اہم تجربہ ہے۔ یہ کتنی خوشی والی بات ہے کہ خدا نے اپنے آپ کو اس طور سے ظاہر کیا ہے کہ اگر کوئی اسے پورے دل سے تلاش کرے تو وہ اسے مل جائے گا. لیکن جو لوگ اسے جاننے کی کوشش نہیں کرتے، ان کے لیے وہ ایک بھید ہی رہے گا۔

اگر آپ اپنی مرضی پر چلنے کی بجائے خود کو حقیقتاّ خدا کے سپرد کر دیں گے تو اس کا روح آپ میں سکونت اختیار کرے گا اور جب آپ اس کے وعدوں کا یقین کریں گے اور فرمانبرداری کے ساتھ اس کی پیروی کریں گے تو کوئی شے بھی آپ کو اس کی محبت سے جدا نہ کر سکے گی۔ وہ آپ کا خدا ہو گا اور آپ اس کا بیش قیمت خزانہ۔ اس نے آپ کو بڑی قیمت سے خریدا ہے اور وہ آپ کے ساتھ رفاقت رکھنا چاہتا ہے۔ ابھی اور ابد تک۔

زبور 119 : 105 "تیرا کلام میرے قدموں کے لیے چراغ اور میری راہ کے لیے روشنی ہے”۔

ایوب 22 باب 21 آیت: "اس سے ملا رہ تو سلامت رہیگا اور اس سے تیرا بھلا ہو گا”۔

خداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین