صبح بخیر! میرے عزیز بہنوں بھائیوں آج ہم دیکھیں گے نجات کے بارے میں کہ نجات کس کے وسیلا سے ہے، نجات کون دے سکتا ہے، کیسے آپ نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اِن باتوں پر آج ہم کلامِ خدا سے غور کریں گے۔ جیسے کے ہم دیکھتے ہیں متی رسول کی انجیل اِس میں یسوع المسیح کی پیدائش کا ذکر ہے۔ تو لکھا ہے اب یسوع مسیح کی پیدائش اِس طرح ہوئی کہ جب اُس کی ماں مریم کی منگنی یوسف کے ساتھ ہوگئی تو اُن کے اکٹھے ہونے سے پہلے وہ روح القدس کی قدرت سے حاملہ ہوئی پس اُس کے شوہر یوسف نے جو راست باز تھا اور اُسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اُسے چپکے سے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا۔ وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں آ کر کہا اے یوسف ابنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لینے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ روح القدس کی قدرت سے ہے اور اُس کے بیٹا ہو گا اور تو اُس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا۔
میرے عزیز بہنوں بھائیوں ہم نے متی کی انجیل کے پہلے باب کی 18 سے 21 آیت تک پڑھا ہے تو اِس میں ذکر ہے کہ یوسف کی منگنی مریم کے ساتھ ہوئی تھی۔ اِس سے پہلے کے وہ ایسا کرتے وہ مقدسہ مریم روح القدس کے وسیلے سے حاملہ پا چکیں تھیں جیسے کے میں نے پہلے پیغام میں بتایا تھا کہ جبرائیل فرشتہ اُس کے پاس آتا ہے اور پیغام دیتا ہے کہ تیرا خدا کی طرف سے ستھرا بیٹا ہوگا یہ لفظ قرآنِ پاک میں آیا ہے اور مجھے اتنا اچھا لگا کہ خدا نے کہا ستھرا روحانی بیٹا اور اِس چیز پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ روحانی بیٹا زمین پر کوئی بھی نہیں ہوا تو میں قرآنِ پاک کی صفات کا بہت ہی بڑے دل کی گہرائیوں سے اُسے قبول کرتا ہوں کہ اتنے اچھے الفاظ یسوع المسیح کے بارے میں وہاں پر لکھے گئے ہیں۔
تو لکھا ہے کہ وہ روح القدس کے وسیلہ سے حاملہ پائی گئی اور یوسف جو ایک راست باز تھا۔ وہ روحانی شخص تھا۔ وہ اِس چیز سے بڑا پریشان ہو گیا کہ میں نے اِس کو چھوا تک نہیں ہاتھ تک نہیں لگایا تو یہ حاملہ کیسے ہوگئی وہ اِن باتوں کو نہیں جانتا تھا تو خدا کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دیکھائی دے کر یہ کہا، جبرائیل فرشتہ خدا کا پیغام لے کر آنے والا فرشتہ ہے تو وہ پیغام لے کر آیا اور اُس سے کہا کہ اے یوسف ابنِ داؤد اپنی بیوی کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو کچھ اُس کے پیٹ میں ہے وہ روح القدس کی قدرت سے ہے دیکھ اُس کے بیٹا ہو گا اور تو اُس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا۔
خدا کی تعریف ہو! ہیلیلویہ! کہ یہ کتنی خوبصورت آیت ہے جس میں لکھا ہے کہ وہی اپنے لوگوں کو نجات دے گا۔ اپنے لوگوں سے مراد کیا ہے خداوند یسوع المسیح سب لوگوں کے لئے آئے، ہر قوم کے لئے آئے شاید کوئی سمجھے یہودیوں کے لئے یا مسیحیوں کے لئے نہیں کیونکہ کلامِ خدا میں لکھا ہے جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے اُنہیں خدا کے فرزندہ بنا دیا اور جو کوئی اُس پر ایمان لائے گا ہلاق نہ ہوگا بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا ۔
یہ خداوند یسوع کا پیغام ہے تو وہ اُن کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا۔ میرے عزیز بہنوں بھائیوں گناہ سے نجات دینے کا اور کوئی بندوبست ہی نہیں تھا کیونکہ پیدائش کی کتاب میں لکھا ہے کہ جب خدا نے انسان کو بنایا تو اپنی شکل ؤ شبی پر بنایا اور اس بات کی قرآنِ پاک بھی وضاحت کرتا ہے کہ خدا نے انسان کو اپنی شبی پر بنایا اور اُس کے اندر ساری صفات کو بھر دیا ساری صفات اُس کے اندر آگئی تھیں۔ تو پھر بھی ابلیس نے آدم اور اما حوا سے گناہ کروایا اور اِس طرح گناہ کا وجود آیا۔ میں گناہ کے بارے میں بڑی وضاحت کے ساتھ کسی اور ٹاپک میں بیان کرونگا۔
ابھی ہم دیکھتے ہیں نجات کے بارے میں یہ ضروری ہے کہ نجات کس چیز سے ہے اور کس لئے نجات ہے۔ نجات اِس لئے ہے کہ انسان نے گناہ کیا اور گناہ سے نجات دینے کے لئے یسوع مسیح آئے بہت سے نبی کرام آئے ہیں لیکن نجات کوئی نہیں دے سکا۔ پھر میرے عزیز بہنوں بھائیوں کلام خدا اس بات کو بھی واضح کرتا ہے کہ یسوع لوگوں کے گناہوں کو معاف کرتا جو کوئی اُس کے پاس آتا اُس کو شفاء دیتا اور کہتا جا بیٹا آئندہ گناہ نہ کرنا اُس کی بیماری چلی جاتی ہے اور اُس کو نصیحت کی جاتی کہ گناہ نہیں کرنا تو یہودی کہتے کہ یہ (نعوزبللہ) کفر بکتا ہے خدا کے علاوہ تو کوئی گناہ معاف ہی نہیں کر سکتا۔
یہودی یسوع مسیح کی شخصیت کو نہیں جان پائے تھے۔ اُن کو یہ پتا تھا کہ مسیحا آنے والا ہے لیکن اُنہوں نے اِس بات کو نہ جانا۔ کرنتھیوں کی کتاب میں لکھا ہے اُن کی آنکھوں پر ایک پٹی بندھی ہوئی ہے۔ اُن کی آنکھیں دھندلی ہوئی ہیں وہ ابھی بھی نہیں سمجھ رہے۔ تو عزیز بہنوں بھائیوں وہ اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا۔ اُس کے لوگ کون ہیں؟ آئیں ہم زرا دیکھتے ہیں کہ کون سے اُس کے لوگ ہیں، عمال کی کتاب اُس کا 3 باب اور اُس کی 19 آیت میں لکھا ہے۔
"پس توبہ کرو اور رجو لاؤ تاکہ تمہارے گناہ مٹائے جائیں اور اِس طرح خداوند کے حضور سے تازگی کے دن آئیں گے”۔
خدا کی تعریف ہو! خداوند کے کلام پر اُس کی برکت ہو۔ پس توبہ کرو! کس بات سے؟ گناہ سے اور توبہ کرنے کے لئے سب سے پہلی بات ہے اپنی زبان سے اقرار کریں کہ میں گنہگار ہوں۔ رومیوں کی کتاب میں لکھا ہے کہ ایمان دل سے لایا جاتا ہے حلق کے اوپر اگر ہمارا ایمان ہے تو یہ ایمان مردہ ہے کیونکہ یعقوب یہ لکھتا ہے کہ ایمان عمال کے بغیر مردہ ہے۔ مثال کے طور پر ہماری زندگی ایک گاڑی ہے۔ آپ کتنی بھی بڑی گاڑی لے لیں۔ تو اُس میں سے بیٹری کو نکال دیا جائے تو کیا وہ گاڑی چلے گی نہیں چل سکتی کیونکہ بیٹری ہی کی وجہ سے وہ کام ہے۔ اِسی طرح انسان کے اندر جب تک وہ نیک اعمال نہیں کرتا، کلام پر عمل نہیں کرتا اُس کا ایمان مردہ ہے۔
تو اِسی طرح یعقوب لکھتا ہے شائیطین بھی ایمان رکھتے اور تھرتھراتے اور کانپتے ہیں۔ ہیلیلویہ! مگر کیا نجات اُن کے لئے نہیں ہے؟ تو عزیز بہنوں بھائیوں! ہمارے یہ گناہ یسوع المسیح نے اپنے آپ کو قربان کر کے ختم کیے۔ جب یسوع مسیح نے بپتسمہ لیا تو کلام خدا میں لکھا ہے کہ جب دوسرے دن یوحنا پبتسمہ دینے والے نے یسوع کو اپنی طرف آتے دیکھا تو کہا دیکھو یہ خدا کا برراہ ہے جو جہاں کہ گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔
یسوع المسیح پوری کائنات کے گناہ لے کر صلیب پر چڑے اور انسانوں کے گناہ ختم ہو گئے۔ جب گناہ ختم ہو جاتے ہیں تو اِسی طرح خدا کے حضور سے تازگی کے دن آئیں گے۔ تازگی کے دن سے کیا مراد؟ یعنی برکت کے دن۔ برکت کے دن ہماری گناہ سے آلودہ زندگی میں ہر گز نہیں آسکتے۔ اگر ہمیں برکت چاہئے تو ہمیں گناہ سے آلودہ زندگی سے توبہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نجات صرف اور صرف یسوع المسیح کے وسیلہ سے ہے۔ ہم ایک اور حوالہ دیکھتے ہیں جو عمال کی کتاب کے اندر ہے اُس کا 4 باب ہے اور ہم اُس کی 12 آیت کو دیکھتے ہیں۔
"اور کسی دوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تلے آدمیوں کو کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلے سے نجات آئے”۔
نجات یسوع المسیح ہے آدمیوں کو کوئی اور دوسرا نام نہیں دیا گیا جو نجات دے کیونکہ نجات تو وہی دے گا جو بزاتِ خود گنہگار نہیں ہے، جس نے کوئی گناہ نہیں کئے اور نجات خدا دے سکتا ہے جو روح ہے، جو نور ہے اور نور یسوع المسیح ہی ہے دوسرا اور کوئی نام نہیں۔ آپ یسوع کے پاس آئیں اور نجات پائیں کیونکہ اُس نے آپ کے لئے جان کا فدیا دیا ہے۔ تو میرے عزیز بہنوں بھائیوں یہ نجات صرف اور صرف یسوع المسیح کے پاس ہے۔ تو لوٹ آئیں خداوند یسوع کے پاس تاکہ آپ نجات حاصل کریں۔ خداوند آپ کو برکت دے۔
پاسٹر پرویز کھوکھر