jcm-logo

مسح ہونے کا کیا مطلب ہے؟

مسح ہونے کا کیا مطلب ہے؟ - مسیح میں پاک ہونا - خداوند کی برکات حاصل کرنا

یونانی زبان میں نئے عہد نامے میں ” مسَح ” کو کَریوو کہا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ” تیل سے مالش کرنا "۔ اور ” اَلیفوو ” جس کا مطلب ہے ” مسح کرنا "۔ شروعات میں لوگوں کو تیل سے مسح کیا جاتا تھا تاکہ اُن کو خدا کی طرف سے برکتیں ملیں۔ اِس لئے آج بھی لوگوں کو تیل سے مسَح کرنے میں کوئی بُرائی نہیں ہے۔ ہمیں صرف اِس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ تیل سے مسَح کرنا بائبل کے مطابق ہو۔ مسَح کو کسی جادو کی طرح نہیں سمجھنا چاہیے۔ صرف تیل میں کسی بھی قسم کی روحانی طاقت نہیں ہے۔ یہ صرف خدا ہے جو ایک شخص کو کسی خاص وجہ سے مسح کرتا ہے۔ مسح میں تیل کا استعمال خدا کی برکت کو ظاہر کرتا ہے۔

مسَح ہونے کا دوسرا مطلب ہے ” خدا کی طرف سے چُنا ہوا شخص "۔

لوقا 4 باب 18 آیت: ” خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اُس نے مُجھے غریبوں کو خُوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خَبر سُناؤں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرؤں "۔

لوقا 14 باب 16 آیت: ” اور میں باپ سے درخواست کُروں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے "۔

اِس آیت میں یہ کہا گیا ہے کہ جب یسوع مسیح نے زمین کو چھوڑا، تو اُنہوں نے ہمیں روح القدس کا تحفہ دیا۔ اب تمام مسیحیوں کو مسح کیا جاتا ہے تاکہ وہ خدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکیں۔

2 کُرنتھیوں 1 باب 21 آیت: ” اور جو ہم کو تُمہارے ساتھ مسیح میں قائِم کرتا ہے اور جِس نے ہم کو مسح کیا وہ خُدا ہے "۔