jcm-logo

یسوع مسیح کو خدا کی بھیڑ کیوں کہا گیا؟

یسوع مسیح کو خدا کی بھیڑ کیوں کہا گیا؟ - خدا کی بھیڑیں - مسیح خدا کا بیٹا - یسوع کی قربانی

جب بائبل میں یسوع مسیح کو خدا کی بھیڑ کہا گیا تو وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یسوع مسیح ایک مکمل شخص اور ہمارے گناہوں کے لئے قربانی دینے آئے۔

مسیح کو سمجھنے کے لئے کہ وہ کون ہیں اور کس لئے آئے تو ہمیں پُرانا عہد نامہ پڑھنے کی ضرورت ہے، جس میں یسوع مسیح کی آمد کے بارے میں پیشن گوئیاں کی گئی ہیں۔ حقیقت میں خدا کی طرف سے پُرانے عہد نامے میں یسوع مسیح کے آنے اور قربانی کے بارے میں ہر چیز پہلے سے ہی تیار تھی۔ جو کہ خدا نے ہمارے گناہوں سے ہمیں نجات دینے کے لئے پہلے سے ہی تیار کیا ہوا تھا۔

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے گناہوں کا انجام موت ہے اور یہ ہمیں خدا سے دور کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ بائبل ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم سب گنہگار ہیں اور ہم میں سے کوئی بھی خدا کے سامنے پاک نہیں ہے۔ کیونکہ ہم اپنے گناہوں کی وجہ سے خدا سے دور ہوتے اور اُس کے سامنے مجرم ٹھہرتے ہیں۔ تو اِس کے لئے ہمارے پاس ایک ہی اُمید ہے کہ وہ ہمیں راہ دکھائے تاکہ ہم اُس میں آگے بڑھیں، اور اِس کے لئے اُس نے اپنا بیٹا بھیجا جو ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر مرا۔

یہ سب یسوع مسیح کی قربانی کے ذریعے سے ممکن ہوا کہ وہ ہمارے گناہوں کی خاطر مرے اور تیسرے دن مرُدوں میں سے جی اُٹھے تاکہ ہم آسمان کی بادشاہت میں داخل ہو سکیں۔ اِس بارے میں بائبل میں یہ کہا گیا ہے:

1 پطرس 1 باب 18 سے 21 آیت: ” کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نکمّا چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذِریعہ سے نہیں ہُوئی۔ بلکہ ایک ہے عیب اور بے داغ بّرے۔ یعنی مسیح کے بیش قیمت خُون سے۔ اُس کا علم تو بِنایِ عالم سے پیشتر سے تھا مگر ظہور اخیر زمانہ میں تُمہاری خاطر ہوا۔ کہ اُس کے وسیلہ سے خُدا پر ایمان لائے ہو جس نے اُس کو مُردوں میں سے جلایا اور جلال بخشا تاکہ تُمہارا ایمان اور اُمید خُدا پر ہو "۔ آمین!